اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

جام پور

( وقائع نگار )

ممبرانکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب فاروق نذیر نے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کے ہمراہ راجن پور رمضان بازار کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں مختلف سٹالز کا معائنہ کر کے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس سمیت پھل،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے خریداری میں مصروف لوگوں سے معلومات حاصل کیں۔ممبرانکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب فاروق نذیرکا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر کے سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا جا رہاہے۔

رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی سبسڈی سے عوام مستفید ہو رہی ہے۔ شہری رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز کا خا ص خیال رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ رش کو کم کرنے کے لئے فخر جہاں پارک میں علیحدہ سے چینی کا سٹال لگایا گیا ہے

جہاں پر 65روپے فی کلو کے حساب سے صارفین کو چینی فراہم کی جا رہی ہے ۔ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مجاہد حسین سمیت میونسپل کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔


جام پور

( وقائع نگار )

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

دکھی انسانیت کی خدمت میرا شعار ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ا حمر نائیک نے اپنے آفس میں دور دراز سے آئے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان لوگوں کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں۔

اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔اپنے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شکایات کے ازالے اور حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔


جام پور

( وقائع نگار )

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی ڈاہا نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کی عوام الناس کی اطلاع کے لیے مشتہر کیا جاتا ہے کہ

مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے ایسے ووٹرز جن کا اندراج ووٹر تصدیقی کمیٹی کی تصدیق کی بناءپر ہونا تھا کا اندراج بطور ووٹر بوجہ حکم امتناعی عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر زیر التواءتھا۔

تا ہم ا ب مورخہ 29اپریل 2021کو فاضل عدالت العالیہ کے فیصلہ کے مطابق رٹ خارج ہو چکی ہے اور تصدیقی کمیٹیوں کو بحال رکھا گیا ہے ۔

نیز آزاد جموں و کشمیر الیکشن ترمیمی ایکٹ 2021 مجریہ 8 فروری 2021 کے مطابق ووٹرز تصدیقی کمیٹی صرف ایسے افراد کی ہی تصدیق کرنے کی مجاز ہو گی

جن کے پاس بطور مہاجر شناخت کی نسبت کوئی دستاویز ی ثبوت بشکل راشن کارڈ یا شناختی سرٹیفکیٹ جاری کردہ وزارت امور کشمیر حکومت پاکستان یا بطور مہاجر اراضی کی

الاٹمنٹ چٹ یا کوئی ایسی دستاویز اراضی جس سے مذکورہ شخص کو بطور مہاجر اراضی کی الاٹمنت کا کوئی ثبوت ملتا ہو۔

لہذا ایسے تمام ووٹرز / مہاجرین مقیم پاکستان جنہوں نے ووٹرز تصدیقی کمیٹی کی تصدیق کی بنیاد پر ووٹ کے اندراج کے لیے فارم نمبر 6 رجسٹریشن آفیسر کے پاس جمع کروارکھے ہیں

مگر ان کے ساتھ متذکر ہ بالا دستاویزات میں سے کوئی دستاویز شامل نہ کر رکھی ہے کو مطلع کیا جاتا ہے کہ

وہ متذکرہ بالا دستاویز میں سے کوئی بھی ایک اصل دستاویز مورخہ 05 مئی 2021 تک اپنے متعلقہ ضلعی رجسٹریشن افسرراجن پور کے پاس جمع کروائیں تا کہ

ان کے ووٹ کا اندراج بعد از تصدیق ووٹر تصدیقی کمیٹی ممکن ہو سکے۔

%d bloggers like this: