اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزرا ء اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

عوام کے مسائل کے حل کیلئے منتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزرا ء اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں
لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم، صوبائی وزیر توانائی محمد اختر ملک، ایم این اے سردار محمد خان لغاری، اراکین پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ،

سلیم اختر اور غلام علی اصغر شامل تھے
عوام کے مسائل کے حل کیلئے منتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔
منتخب نمائندوں کی تجاویز کو پوری اہمیت دی جائے گی

اورقابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔
ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کا میکانزم بنا لیا ہے۔

ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کے خاطرخواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت ہیں،

ان کی بروقت تکمیل بہت اہم ہے۔
منصوبو ں کی نگرانی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں لوٹ مار قصہ پارینہ ہے۔
ترقیاتی منصوبے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائے جاتے ہیں، کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔

ہر بڑے چھوٹے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر نظر ہے، بے ضابطگیاں نہیں کرنے دیں گے۔
سکولوں اور ہیلتھ فسلیٹیز کو اپ گریڈ کرکے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔

سرکاری احکامات کو زیر التوا ڈالنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔
ماضی میں نمائشی منصوبے شروع کرکے قومی خزانہ لٹایا گیا۔

سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا۔
ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔
شوبازی کرنے کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔

 زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،،اب صرف کام ہوتا ہے اور ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں۔
پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کی ہے، نہ ہوگی۔

 پنجاب کا مینارٹی ایمپاورمنٹ پیکیج دوسرے صوبوں کیلئے قابل تقلید اقدام ہے۔
گردواروں،مندروں اورگرجا گھروں کی تعمیرو مرمت بھی کی جائے گی۔

 اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔

 سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔
کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔

 کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا۔
تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے۔

 مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔

%d bloggers like this: