مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا صورتحال، اسلام آباد میں نئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء پر پابندی

تمام تھانوں میں ڈس انفیکشن رومز قائم کئے جائیں گئے۔
اسلام آباد
نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر پابندی لگا دی گئی ، زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر3ماہ تک چالان جاری نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت کورونا وائر س کے پھیلائوکی روک تھام اور
حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے
جس کے مطابق تمام تھانوں میں ڈس انفیکشن رومز قائم کئے جائیں گئے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ڈپلومیٹک انکلیو پر ڈیوٹی پر مامور پولیس کے تمام افسران و جوان
حفاظتی کٹ کا استعمال یقینی بنائیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آکسیجن و دیگر طبی آلات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے،
سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے جہاں ضلع بھر کی صورتحال کی نگرانی کی جائے۔ ان مقاصد کے لئے ڈرون کیمروں کو بھی استعمال میں لایا جائے۔
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ء کو معطل کیا جائے صرف آن لائن اپوائنٹمنٹ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کی جائے ۔ ویکسینیشن سنٹرز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔

%d bloggers like this: