اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کیلئے 5 گنا زیادہ خطرناک قرار

کورونا کی یہ نئی قسم نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد پر مختلف طرح سے اثر انداز کیوں ہو رہی ہے

کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کیلئے 5 گنا زیادہ خطرناک قرار

بیجنگ:

چین نے کورونا کی نئی قسم کو نوجوانوں کے لیے 5 گنا زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی سائنسدانوں نے کورونا کی نئی قسم کے حوالے

سے تازہ ریسرچ جاری کر دیں۔ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس بات پر بھی تحقیق کی جا رہی ہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد پر مختلف طرح سے اثر انداز کیوں ہو رہی ہے۔

چینی سائنسدانوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم یورپ اور افریقہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں جتنے بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں اس میں سے 75 فیصد نوجوان متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم نے بھی افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔

دوسری جانب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی قلت ہو گئی ہے۔

چین کورونا ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے اور چینی سائنسدان کورونا کی نئی قسم پر ریسرچ کر کے اس کی الگ سے ویکسین تیار کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

%d bloggers like this: