اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرکٹ کلبز رجسٹریشن کیلئے سوئمنگ پول، گراؤنڈ، جم کی شرائط ختم

رجسٹریشن میں حائل تمام سخت شرائط کو ایک سال کے لئے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کلب کرکٹ کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے کلبوں کی رجسٹریشن میں حائل تمام سخت شرائطکلب کو ایک سال کے لئے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ کلب جو گذشتہ دو فضل محمود انٹر کلب ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے انہیں رجسٹریشن مل جائے گا۔

گورننگ بورڈ نے اس اقدام کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک میں کلبوں کی رجسٹریشن ہورہی ہے۔کلبوں کو تین کٹیگری میں رجسٹرڈ کرنے کی تجویز تھی۔

پی سی بی نے نئے آئین کو سامنے رکھتے ہوئے سخت اور بعض ناممکن شرائط رکھی تھیں۔ ان میں کلبوں کے ذاتی گرائونڈز،

سوئمنگ پول ، جم اور دیگر مشکل ترین شرائط تھیں جن کو پورا کرنا کلبوں کے لئے عملا ناممکن تھا۔ پاکستان میں گذشتہ دو سال سے کلب کرکٹ بند ہے۔

پی سی بی کے نئے آئین کو بناکر پہلے مرحلے میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو بند کیا گیا پھر کلب کرکٹ کی رجسٹریشن کے لئے ایسی شرائط رکھی گئیں تھیں جن پر عمل کرنا ناممکن تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ ایک سال کے لئے کلبوں کی رجسٹریشن میں شرائط کو ختم کردیا گیا ہے

تاکہ اس سال کلب کرکٹ شروع ہوسکے۔

%d bloggers like this: