اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں ملک کی پہلی الیکٹرک بس چلنا شروع ہوگئی

پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس چلانے پر ڈرائیور نے مسرت کا اظہار کیا۔

کراچی میں ملک کی پہلی الیکٹرک بس چلنا شروع ہوگئی، صبح سات بجے سہراب گوٹھ بس ٹرمینل سے روانہ ہونے والی یہ بس تقریبا ایک گھنٹے میں ٹاور پہنچی

لاعلمی کے باعث مسافروں کی تعداد کم تو تھی لیکن خوش بہت تھی۔ الیکٹرک بس میں کیا کیا سہولیات موجود ہیں

کراچی کی سڑکوں پر اب الیکٹرک بسیں بھی دوڑیں گی۔

سہراب گوٹھ کے ٹرمینل سے صبح سات بجے بس چلی جو ایک گھنٹے میں ٹاور پہنچی ۔اس سروس کا افتتاح پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کیا تھا۔

پہلے روز ٹیسٹ بنیاد پر ایک بس چلائی گئی جس نے سہراب گوٹھ سے ٹاور 17 کلو میٹر کا سفر ایک گھنٹے میں طے کیا۔

بس میں سفر کرنے والے مسافروں سے الیکٹرونک طریقے سے کرایہ وصول کیا جائے گا خواتین اور مرد الگ الگ آٹومیٹک دروازے کے ذریعے بس میں داخل ہوسکتے ہیں۔۔

چھ ٹائروں پر مشتمل اس بس کو روزانہ پانچ گھنٹے چارج کیا جائے گا۔ایک دفع چارج کرنے پر بس 250 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔

سیفائر گروپ ٹیکنکل ہیڈ احمد بلال

مارکیٹنگ ہیڈ طلحہ طارق

پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس چلانے پر ڈرائیور نے مسرت کا اظہار کیا۔

الیکٹرک پاور بس کا کم سے کم کرایہ دس روپے جبکہ چار روپے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے، بس میں 35 سیٹیں ہیں۔۔ جن میں سے دو معذور افراد کے لئے مختص ہیں،جبکہ مزید 37 افراد کھڑے ہو کر بھی سفر کر سکتے ہیں،

بس میں مسافر کوئی بھی نشہ آور چیز استعمال نہیں کرسکیں گے، بس کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرہ اور بس کی ٹریکنگ کا مکمل نظام بھی بنایا گیا ہے،

مسافروں کی خدمت کے لیے چار ملازمین بھی موجود ہیں، ہرے رنگ کی اس بس کے آٹو میٹک دروازوں اور الیکٹرونک ٹکٹنگ نے مسافروں کو حیران کردیا۔

بس ایئر کنڈیشنڈ ہونے کے ساتھ اس کا کرایہ بھی بہت مناسب ہے صاف ستھرا ماحول آرام دہ نشستیں ، شائستہ اور مہذب عملہ بس کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر سفر کرےگا۔،

بس کے چلنے کےلیے وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک الیکٹرک بسوں کی تعداد سو تک پہنچ جائے گی۔ آٹھ بجے آخری بس روانہ ہوگی ۔اور بس کی مانیٹرنگ کا انتظام بھی بہتر انداز میں کیا گیا ہے

%d bloggers like this: