اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچوں اور نوجوانوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کے 92 بچے کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

بچوں اور نوجوانوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد دو گناہ کے قریب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کے 92 بچے کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ کورونا کیسز نوجوانوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح10فیصد سے بڑھ گئی

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں ایک دن میں 10.7 فیصد کی شرح سے 709 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 6 ہزار 601 ٹیسٹ کیے گے ہیں۔

ادھر پنجاب میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد بڑھنے لگی ،،،، محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں اب تک اب تک پندرہ سال سے کم عمر کے بارہ ہزار چار سو باسٹھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں پانچ عشاریہ نو فیصد پندرہ سال سے کم عمر بچے تھے

۔ اب تک پنجاب بھر میں پندرہ سال سے کم عمر کے بارہ ہزار چار سو باسٹھ بچے کورونا سےمتاثر ہوئے۔

لاہور میں کورونا سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو ایک ہے۔ محکمہ صحت کےمطابق لاہور میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں چار اعشاریہ سات نو فیصد بچے تھے

%d bloggers like this: