اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ،گیلانی کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان

درخواست میں کہا گیا تھا کہ سینٹ انتخابات سے دو روز قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظرعام پر آئی۔ علی حیدر گیلانی غیر قانونی طور پر ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے پائے گئے۔

 

اسلام آباد: سینیٹ کے نو منتخب چیئرمین صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صادق سنجرانی دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت گئے ہیں۔ انہوں ںے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا ہے۔

صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل پی ڈی ایم کے منتفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دوبارہ منتخب کرانے پر اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔

دوسری طرف یوسف رضا گیلانی نے نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان کیاہے۔

پارلیمانی سال کے110دن پورے ہونے کے بعد سینٹ کا اجلاس گزشتہ روز غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتوی ہو ا اور رات 12 بجے چیئرمین سینٹ ڈپٹی چیرمین اور 52 سینیٹرز اپنی مدت پوری کرکے ریٹائرڈ ہوگئے۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن گزشتہ روزجاری کر دیئے ۔پنجاب سےچونکہ تمام نشستوں پر سینیٹرزبلامقابلہ منتخب ہوئے تھے،چنانچہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روزپنجاب سےجنرل نشستوں پرمنتخب ہونے والے کامل علی آغا ،سیف اللہ نیازی ،افنان اللہ ،عوان عباسی ،اعجازچودھری ، ساجد میر اور عرفان صدیقی ،ٹیکنوکریٹ نشستوں پر اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر ،جبکہ خواتین نشستوں پرزرقا سہروردی ،سعدیہ عباسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

سندھ سےجنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمن، تاج حیدر ، جام مہتاب ڈہر، شہادت اعوان،ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اورپی ٹی آئی کے فیصل واوڈا ،خواتین کی 2نشستوں پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان اور ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب ،ٹیکنو کریٹس کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

خیبرپختونخوا سےجنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے شبلی فراز،محسن عزیز، لیاقت ترکئی، ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم ، اے این پی کے ہدایت اللہ خان اور جے یو آئی کے مولانا عطا الرحمن ،خواتین کی 2نشستوں پر پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر اور فلک ناز ،ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر پی ٹی آئی کے دوست محمد محسود اورمحمد ہمایوں خان جبکہ اقلیتی نشست پرپی ٹی آئی کے گردیپ سنگھ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی سے7جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالقادر بی اے پی کے منظور احمد کاکڑ ، سرفراز احمد بگٹی، پرنس احمد عمر احمد زئی، جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری ، بی این پی (مینگل) کے محمد قاسم ، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارباب عمر فاروق ,ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر بی اے پی کے سعید ہاشمی اور جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ ، خواتین کی نشستوں پر آزاد امیدوار نسیمہ احسان اور بی اے پی کی ثمینہ ممتاز ،جبکہ اقلیتی نشست پر بی اے پی کے دِنیش کمار کانوٹفیکیشن جاری کردیا

یہ بھی پڑھیے:

یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد

اسلام آباد ہائیکورٹ:یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست مسترد

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

%d bloggers like this: