اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے مزید بارہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

متعلقہ علاقوں میں شاپنگ مالز، سکولز اور سرکاری و نجی اداروں کے دفاتر بند رہیںگے

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور کے مزید بارہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

سیکرٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کے مطابق آئندہ چودہ روز کےلیے متعلقہ علاقوں میں شاپنگ مالز، سکولز اور سرکاری و نجی اداروں کے دفاتر بند رہیںگے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹ ر محمد عثمان کے مطابق زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

جہاں پر سمارٹ لاک ڈائوں کا نفاذ کیا جا رہاہے ان میں غازی روڈ، ڈی ایچ اے فیز ٹو اور فور،

کالونی والٹن روڈ، اسلام پورہ گلی جی سے جی فور، چلڈرن لائبریری کمپلیکس، ایوان تجارت روڈ، راجگڑھ، محلہ نیوچوبرجی پارک، گلشن بلاک،

گلشن راوی، سوڈیوال، ایف بلاک وحدت کالونی، جی او آر ٹو کا علاقہ شامل ہے۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،

ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گےعلاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا

%d bloggers like this: