مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یوسف رضا گیلانی بمقابلہ عبد الحفیظ شیخ، سب کی نظریں اسلام آباد پر

آج  اگر یوسف رضا گیلانی 171 ووٹ حاصل کرتے ہیں تو پھر سینیٹ کے انتخابات کے لیے یہ ایک بڑا اپ سیٹ ہو گا۔

پاکستان کی پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کی 37 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب سے 11 سینیٹرز پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ پنجاب کے علاوہ دیگر تین صوبوں میں اس وقت پولنگ کا عمل جاری ہے۔

حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کی ایوان میں ملاقات ہوئی،حفیظ شیخ کا ہاتھ جوڑ کریوسف رضا گیلانی کو سلام کیا ،حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کی ایوان میں خوشگوار انداز میں گفتگو بھی ہوئی،یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں داخل ہوئے۔

اس وقت اسلام آباد کی نشست غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے جہاں سب کی نظریں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر اعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے درمیان ہونے والے مقابلے پر ہیں۔ ان دونوں کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کے اگر تمام 342 ارکان اپنا ووٹ ڈالیں تو پھر جو امیدوار 171 ووٹ حاصل کرے گا وہ سینیٹر منتخب ہو جائے گا۔

اب اگر عددی اکثریت پر نظر دوڑائی جائے تو اس وقت بظاہر حکومت کو 185 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ارکان موجود ہیں۔ ڈسکہ میں از سر نو انتخابات کی وجہ سے اس وقت قومی اسمبلی میں ارکان کی تعداد 341 ہے۔

آج  اگر یوسف رضا گیلانی 171 ووٹ حاصل کرتے ہیں تو پھر سینیٹ کے انتخابات کے لیے یہ ایک بڑا اپ سیٹ ہو گا۔

گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو نجی ٹی وی چینل اے آر وائی پر نشر ہوئی، جس میں انھیں حکمراں جماعت کے ارکان سے ووٹ ڈالنے کے طریقے پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علی حیدر گیلانی نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ یہ ویڈیو ان کی ہی ہے تاہم ان کے مطابق ان سے تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز نے خود رابطہ کیا تھا اور یہ بتایا تھا کہ ان پر پارٹی مرضی کے خلاف ووٹ ڈالنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو پھر ایسی صو رت میں وہ کیا کریں گے؟ ان کے مطابق انھوں نے ان حکومتی ارکان کو ایسی صورت میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتایا۔

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

%d bloggers like this: