اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سردی کی شدت کم ہو گئی، مگر لاہور میں گیس کی قلت ختم نہ ہو سکی

گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں بھی کھانے کی بروقت تیاری محال ہو گئی،

سردی کی شدت کم ہو گئی، مگر لاہور میں گیس کی قلت ختم نہ ہو سکی،

گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں بھی کھانے کی بروقت تیاری محال ہو گئی، شہری مشکلات سے دوچار ہیں، ۔

لاہوریوں کو درپیش مشکل جوں کی توں،، موسم سرما کے آغاز سے جاری گیس بحران برقرار ہے،، میسن روڈ، لارنس روڈ،

جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ، چونگی امر سدھو سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے

گیس لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری کھانا کھانے کے لئے ہوٹلز کا رخ کرتے ہیں،،

ان کا کہنا کہ اب باہر سے کھانا خریدنا یا گھر میں ایل پی جی سلنڈرز اور لکڑیوں کا استعمال مجبوری بن گئی ہے
احمد، نجم: گھر میں گیا کی بہت لوڈ شیڈنگ ہے کھانا بھی نہیں بنتا اب سوچ رہے ہیں سیلنڈر ہی لے لیں

ہوٹل مالکان بھی گیس کی قلت پر پریشان ہیں،،،کہتے ہیں کہ متبادل کے طور پر مہنگے سلنڈرز استعمال کرنا پڑ رہے ہیں
ہوٹل مالکان و سٹاف،،،گیس کی قلت کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہے قیمت زیادہ ہونے کے باعث سلنڈر استعمال کرنے سے بھی پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے

شہری کہتے ہیں کہ حکومت گھروں میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ عوام کو گھروں میں مہنگے داموں سلنڈر خریدنے سے چھٹکارا مل سکے،

%d bloggers like this: