مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب پولیس کی اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندیاں عائد

صوبے کے تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ افسران کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے

پنجاب پولیس کی میڈیا پالیسی کے تناظر میں پولیس افسران و اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر بہت سی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

صوبے کے تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ افسران کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کو تمام سوشل میڈیا گروپوں سے خود کو نکالنے اورپولیس یونیفارم میں اکاؤنٹ

اور تصاویر بھی فوری ڈیلیٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق آئندہ کوئی پولیس اہلکار اورافسریونیفارم میں تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرے گا۔

پولیس یونیفارم پہن کر پرائیویٹ تقریبات اور مجمع میں بھی شرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس افسر کی حیثیت سے سوشل میڈیا گروپ بنانے اور مواد شئیر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں کوئی افسر پرائیویٹ افراد کے ساتھ سیلفی نہیں بنائے گا

اور نہ ہی کوئی شہری کسی پولیس افسر کوسیلفی کے لیے مجبور کرے گا۔

%d bloggers like this: