مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان بار کونسل کا الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 بدنیتی پر مبنی قرار

حکومت نے آنے والے سینیٹ الیکشنز میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش کی،

اسلام آباد:

پاکستان بار کونسل نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کو بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔

پاکستان بار کونسل نے حکومت سے آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے آرڈیننس کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات پر رائے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لیکن حکومت نے عدالت کےفیصلے کا انتظارکیے بغیر جلد بازی میں آرڈیننس پاس کیا، حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے تمام قانونی ضوابط اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیردیں۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہےکہ حکومت نے آنے والے سینیٹ الیکشنز میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش کی، جمہوری، آئینی اور اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ حکومت نے عدلیہ کی آزادی اور پارلیمان کے وقار کو سبوتاژ کیا۔

پاکستان بار کونسل نے صدارتی ریفرنس کو آئین کے آرٹیکل 226 کے ساتھ متصادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرڈیننس سپریم کورٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

%d bloggers like this: