اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت اور ایرانی ثقافت کے رنگ

نمائش کامقصدپاکستانی عوام کو فلم کے زریعے ایرانی ثقافت سے روشناس کروانا ہے۔۔

انقلاب ایران کی 42ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے پشاور کے خانہ فرہنگ میں چھ روزہ ایرانی فلموں کی نمائش شروع ہوگئی۔۔ نمائش کامقصدپاکستانی عوام کو فلم کے زریعے ایرانی ثقافت سے روشناس کروانا ہے۔۔

42سال قبل انقلاب ایران کی کہانی،سائنس و ٹیکنالوجی کی میدان میں پیش رفت اور ایرانی ثقافت کے رنگ۔۔ خانہ فرہنگ پشاور سمیت ایشیائی ممالک میں ایرانی ثقافتی فلموں کی مقامی زبانوں میں نمائش شروع ہوگئی ہے

خضر حیات۔کوارڈینٹرخانہ فرہنگ پشاور

اس دفعہ چھ فلموں کا ایک پروگرام بنایا ہے کہ ہم ایرانی فلموں کو اردو ڈبنگ یا سب ٹاٹلینگ کر کے پورے اشیاء میں چلائے تاکہ لوگوں کو ایرانی یو م تاسیس کی سمجھ آئے)

فلموں میں خواتین اور بچے بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔۔ جن کو سنیما کے انداز میں انقلاب ایران کی تاریخ اورثقافت سے آگاہی مل رہی ہے۔

خانہ فرہنگ انتظامیہ کے مطابق وہ پاکستان کی ثقافتی اور تاریخی فلمیں اسی انداز میں ایران میں پیش ہونے کی خواہش رکھتے ہیں

%d bloggers like this: