اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کی پہلی لائیو اسٹاک پالیسی تیار کر لی گئی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے کے لائیو اسٹاک کا مستند ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی

پنجاب کی پہلی لائیو اسٹاک پالیسی تیار کر لی گئی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے کے لائیو اسٹاک کا مستند ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔
وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی کارکردگی اور مستقبل کے پروگرامز کا جائزہ لیا گیا، جس میں لائیو اسٹاک پالیسی منظوری کیلئے جلد

کابینہ میں پیش کرنے اور ویٹرنری کلینکس کی چیکنگ کیلئے پنجاب ویٹرنری ہیلتھ کیئر

کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے کمیشن کے قیام اور لاہور،

اوکاڑہ، میانوالی سمیت نو ویٹرنری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے، سردار عثمان بزدار نے لائیو اسٹاک فارمز کیلئے ہیلپ لائن 9211 کو فعال کرنے کی

ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ دودھ اور گوشت والے مویشیوں کی نسل کو فروغ دیا جائے گا،

لائیو سٹاک شعبے کی پائیدار ترقی سے معیشت مستحکم ہو گی۔

 

%d bloggers like this: