اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رائٹ ٹو انفارمیشن کیلئے اب آن لائن درخواست دی جا سکے گی

سینٹرلائزڈ مینجمنٹ انفارمیشن پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ ہو گیا

شہریوں کیلئے اچھی خبر آ گئی

رائٹ ٹو انفارمیشن کیلئے اب آن لائن درخواست دی جا سکے گی، سینٹرلائزڈ مینجمنٹ انفارمیشن پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ ہو گیا

سرکاری محکمے، اسکیم یا منصوبے سے متعلق معلومات کا حصول، اب ہو گا مزید آسان، رائٹ ٹو انفارمیشن کیلئے شہری آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے

پنجاب میں سینٹرلائزڈ مینجمنٹ انفارمیشن پورٹل وضع کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور پنجاب انفارمیشن کمیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

حکام کے مطابق پورٹل کے سبب ایک ہی قسم کی معلومات کی بار بار تیاری، توانائی اور وقت کا ضیاع روکنا ممکن ہو گا
اظفر منظور، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ

چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور کے مطابق اس اقدام سے محکموں کے معاملات میں شفافیت بھی لائی جا سکے گی
اظفر منظور، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ

حکام کا کہنا ہے کہ پورٹل پر پنجاب انفارمیشن کمیشن کو درخواستوں پر کارروائی بارے تازہ معلومات میسر ہوں گی

%d bloggers like this: