اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ ریلوے کی جانب سے بہترین سروس فراہم کرنے کے وعدےم پورے نہ ہوسکے

ملک بھر سے آنے اور جانے والی ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں

محکمہ ریلوے کی جانب سے کیے گئے بہترین سروس فراہم کرنے کے وعدے پورے نہ ہوسکے ۔

ملک بھر سے آنے اور جانے والی ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ۔

شدید سردی میں پلیٹ فارم پر بیٹھنے کی مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

یہ مناظر ہیں لاہور ریلوے اسٹیشن کے جہاں ملک کے مختلف شہروں میں جانے کے لیے مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود ہے

کسی کی مطلوبہ ٹرین لیٹ ہے اور کسی کی گاڑی کی آمد کینسل ہو چکی ہے

اکبر ، غوری، سرگودھا، موسی پاک اور ملتان ایکسپریس کینسل جبکہ شاہ حسین ، گرین لائن،

خیبرمیل، کراچی اور فرید ایکسپریس تاخیر کا شکار ہونے سے مسافر مشکل مبتلا رہے
ہم نے کراچی جانا ہے

ایک گھنٹے سے زائد لیٹ ہو چکی ہے ابھی کوئی معلوم نہیں کب ٹرین آئے گی ۔ پلیٹ فارم پر بیٹھنے کی سہولت بھی کم ہے

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ محکمہ ریلویز ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی کو اصلاحاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح دے، تاکہ مسافر بلا تاخیر منزل پر پہنچ سکیں ۔

%d bloggers like this: