اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر ٹیچنگ اسپتال آکسیجن عدم دستیابی سے متعلق بورڈ اف گورنرز کی انکوائری

اسپتال ڈائریکٹر سمیت انتظامی سطح کے 6افراد واقعہ کےذمہ دار قرار

خیبر ٹیچنگ اسپتال آکسیجن عدم دستیابی سے متعلق بورڈ اف گورنرز کی انکوائری رپورٹ جاری ،

اسپتال ڈائریکٹر سمیت انتظامی سطح کے 6افراد واقعہ کےذمہ دار قرار ،1ملزم کو بری کردیا گیا
رپورٹ میں اسپتال ڈائریکٹر کے خلاف غفلت برتنے پر

ایم ٹی ائی ایکٹ کے تحت چارج شیٹ کی سفارش دیگرذمہ داران کے خلاف بھی چارج شیٹ،سمیت کنٹریکٹ منسوخی کی سفارش کی گئی ہے

،اسپتال کے دو سابق ڈائریکٹر بھی واقعہ کے ذمہ دار قرار،کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپتال میں موجودہ اور سابقہ کسی ڈائریکٹر نے آکسیجن کی کمی کا نوٹس نہیں لی

،ایم ٹی آئی 2015 ایکٹ کے مطابق اسپتال ڈائریکٹر تمام انتظامی امور کا ذمہ دار ہے،آکسیجن پلانٹ سے لیکر وارڈ تک سپلائی کی نگرانی اسپتال ڈائریکٹر کی ذمہ داری ہے

،رپورٹ کے مطابق آکسیجن سپلائی کمپنی کے ساتھ اسپتال کا معاہدہ جون 2020 میں ختم ہوچکاتھا،

جبکہ اسپتال ڈائریکٹر نے معاہدہ بحال کرنے میں دلچسپی نہیں لی ،رپورٹ میں سفارشات کے تحت آکسیجن کمی واقعہ کے بعد کے ٹی ایچ کوٹہ 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کردیا

جائے ،اسپتال میں 24 گھنٹے تربیتی یافتہ آکسیجن پلانٹ پر تعینات کیا جائے گا،آکسیجن ٹینک کو روزانہ کی بنیاد پر مطلوبہ ضرورت کے مطابق بھرا جائے گا۔

%d bloggers like this: