مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

علی ظفرکےخلاف جنسی ہراسگی کیس،کردارکشی کی مہم پر میشاشفیع قصور وار قرار

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کےسائبرکرائم ونگ کی میشاشفیع سمیت8افرادکےخلاف کارروائی کی درخواست بھی کی ہے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے علی ظفرکےخلاف جنسی ہراسگی کیس میں  کردارکشی کی مہم پرمیشاشفیع کو قصوروارقرار دے دیا ہے۔

ایف آئی اےنےمیشاشفیع کی سوشل میڈیامہم کوجھوٹاقراردےدیا۔سائبرکرائم ونگ نےمیشاشفیع سمیت8افرادکوجھوٹی مہم پرقصوروارقراردیاہے۔

ایف آئی اےنےعبوری چالان لاہورکی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ میشاشفیع،عفت عمر،علی گل پیر،ماہم جاوید، لینا غنی قصوروارقراردیے گئے ہیں۔ حیسم الزمان،فریحہ ایوب، فیضان رضا، ہمنہ رضا بھی قصوروارقرارپائے ہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ  میشاشفیع نےعلی ظفرپرجنسی ہراسگی کےہتک آمیزالزامات لگائے،میشاشفیع الزامات ثابت کرنےکےلئےکوئی گواہ پیش نہ کرسکیں۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کےسائبرکرائم ونگ کی میشاشفیع سمیت8افرادکےخلاف کارروائی کی درخواست بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ  علی ظفرنےتوہین آمیزمہم پر2018میں ایف آئی اےکومیشاکےخلاف درخواست دی تھی۔  اس کیس میں میشاشفیع سمیت8افرادالزامات پرایف آئی اےمیں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے

یہ بھی پڑھیں:

علی ظفر اور میشا شفیع کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت

جسٹس یحییٰ آفریدی کی میشا شفیع ہراسمنٹ کیس سننے سے معذرت

علی ظفر کیخلاف میشاء شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کیوں ملتوی ہوئی ؟

میشا شفیع اور علی ظفر تنازع:سیشن عدالت نے میشا شفیع کی درخواست پر کارواٸی روکنے کا حکم دے دیا

%d bloggers like this: