اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاوݪنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

بہاولنگر ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سینکڑوں صحافیوں کی ڈی،ایچ،کیو سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ریلی،ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا،شدید نعرے بازی،صحافی کالونی، صحت کارڈ،

انشورنس سمیت 7 مطالبات ضلعی انتظامیہ کو پیش، انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل یو نین آف جرنلسٹس پاکستان نے اپنے 7نکاتی مطالبات کی منظوری کے لیے

احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں چوتھا احتجاجی مظاہرہ اور ریلی ڈی،ایچ،کیو سے ڈپٹی کمشنر آفس بہاولنگر تک ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر صحافیوں نے شدید نعرے بازی کی،صحافیوں کے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی اور ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے

جس پر مطالبات درج تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علاقائی صحافی اپنا حق لینے کے لیے پہلی بار میدان عمل میں نکلے ہیں،صحافی کالونی، صحت کارڈ، پریس کلبز کے فنڈز،فی کس 50لاکھ انشورنس، تعلیمی اداروں میں صحافیوں کے بچوں کے لیے کوٹہ، غریب صحافیوں کی بچیوں کے لیے جہیز فنڈز،

ایکرڈیشن کارڈ کے لیے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں علاقائی صحافیوں کا بنیادی حق ہے جس کو ہر صورت حاصل کیا جائے گا، علاقائی صحافیوں نے جس انداز میں اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد شروع کی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ریلی کی قیادت ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل

عابدحسین مغل، صدر جنوبی پنجاب سید طاہر شاہ، ممبران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ظفر پیرزادہ،محمد اشفاق چوہدری، ضلعی صدر بہاولنگر محمد امجد سندھو اور جاوید بٹ انفارمیشن سیکریٹری ہول سیل یونین،دیگر رہنماؤں.قاسم علی شیخ ۔فضل ۔گجر۔رانافیصل

۔صاحبزادہ وحید کھرل صدرروھی پریس کلب بہاولنگر۔احمدرضا ۔گلریز ۔عتیق ملک۔چوہدری طاہر ۔اسدشاہ۔سہیل خان۔کامران مرزا۔۔اور بیرون اضلاع سے انے والے صحافی یو نے کی۔ ریلی و دھرنے کے شرکاء سے اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر منور حسین مگسی ودیگر نے صحافیوں سے مذاکرات کیے اور صحافیوں کویقین دہانی کروائی کہ

مقامی سطح پر حل ہونے والے مطالبات کی فوری تکمیل ہو گی اورصوبائی اور قومی سطح پر حکومت و محکمہ اطلاعات کو تحریری طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔کامیاب مذاکرات کے بعد صحافیوں نے دھرنا ختم کردیا۔


بہاول نگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیل رہی ہے لہذا عوام الناس اس سے بچاو کے لیے آئندہ چند ماہ تک صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں،

ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز کے نفاذ کے لیے متحرک ہے لیکن لوگوں کو خود بھی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور تاجران بھی “نو ماسک نو سروس “ کے

اصول کو اپنائیں۔ شعیب خان جدون نے اجلاس میں کہا کہ ہمارے ملک نے کافی حد تک کورونا وائرس کا مقابلہ کیا لیکن یہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا اور یہی وجہ ہے کہ ایس او پیز کی مکمل طور پر پابندی کرنا ضروری ہے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ پولیوکا خاتمہ ہمارا عزم ہے اور والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے

پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 30نومبر سے 4دسمبرکے دوران پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں پولیو مہم کے ضمن میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے

آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 30نومبر سے 2دسمبر کے دوران پولیو مہم جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 3دسمبر سے 4دسمبر تک کی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے(520180) پانچ لاکھ بیس ہزار ایک سو اسی

بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 1376ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126فکس ، اور1169موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں

۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے بچاو کے لیے ٹیموں کوفیس ماسک، سینی ٹائزرز مہیا کیے جائیں گے ۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

علاقائ صحافیوں کے حقوق کیلئے ریجنل یونیں آف جرنلسٹس کے مرکزی جنرل سیکرٹری عابد مغل،سیدطاہراحمد شاہ صدر جنوبی پنجاب کی قیادت کے

زیراہتمام ریلی اور دھرنا، جسمیں ضلع بہاولنگر کے تمام چھوٹےبڑے شہروں سے پریس کلبز،اور صحافتی یونینز کے کثیر تعداد میں عہدیدران اورکارکنان نےشرکت کی،ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کے سامنے صحافیوں کیلئے بیٹھنے کیلئے بہترین انتظام کیا گیا تھا،

بہاولنگر شہر کے چاروں پریس کلبز جنمیں روھی پریس کلب کی قیادت صدر صاحبزادہ وحید کھرل،چوہدری طارق محمود جنرل سیکرٹری،علی خان سمیت تمام عہدیدران وممبران شریک ہوئے، صحافتی حقوق کیلئے احتجاجی ریلی ڈی ایچ کیو ہسپتال سے شروع ہوئ

اور ڈپٹی کمشنر آفس کےسامنے ایک بہت بڑے اور منظم دھرنے کی شکل اخیتار کرگئ صحافی مظاہرین نے ہاتھوں میں سات نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کیمطابق کتبے اٹھا رکھے تھے،عابد مغل مرکزی جنرل سیکرٹری، اورسید طاہراحمد شاہ صدر جنوبی پنجاب آر یوجے نے

خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقائ صحافیوں کیلئے بھی بڑے شہروں کے صحافیوں کیطرح مراعات دی جائیں،دھرنا تقریب سے جنرل سیکرٹری بہاولنگر پریس کلب سہیل خان سیکرٹری

اطلاعات جنوبی پنجاب پاکستان تحریک انصاف نےبھی خطاب کیا،دھرنے سے ضلع بھر سےآئے صحافیوں کےنمائندگان سمیت انجمن تاجران،وسیاسی عمائیدین نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پرڈی سی بہاولنگر کے نمائیندے منورحسین مگسی اسسٹنٹ کمشنر نے مظاہرین

اور آریوجے کی قیادت سے چارٹر اف ڈیمانڈ وصول کیااوریقین دہانی کرای کہ جو مطالبات ہمارےحل کرنے کے ہیں ھم ایک تمام صحافتی گروپس اور انتظامیہ پر مشتمل ایک ایپکس کمیٹی تشکیل دیکر حل کرینگے،۔۔۔۔#

%d bloggers like this: