مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

حکومت ریٹائرڈ و حاضر سروس سرکاری ملازمین کے مسائل پر توجہ دے جملہ سرکاری ملازمین مہنگائی کی وجہ سے سخت ازیت میں مبتلا ہیں

عارضی سرکاری ملازمین کو ملازمت پر مستقل کیا جائے سرکاری ٹیکنیکل نان ٹیکنیکل ملازمین کے حقوق پر آنچ نہیں آنے دیں گے

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی حکومت سے منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے یکم جنوری 2021 سے تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے بصورت دیگر جملہ سرکاری ملازمین کو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے

پلیٹ فارم پر متحد کر کے فیصلہ کن تحریک کا آغاز کیا جائے گا مرکزی و صوبائی قائدین کی ہدایت پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار مرکزی را ہنما و ڈویژنل صدر سرفراز اللّہ والا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت مظبوط ہو رہی ہے حکومت آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو

فوری تسلیم کرے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے یکم جنوری سے قبل منی بجٹ میں جملہ سرکاری ملازمین کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

ملتان کے جلسہ میں ڈیرہ غازی خان سے جیالوں کا عظیم قافلہ شرکت کرے گا۔سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کھوسہ ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں بیرسٹر امام بخش قیصرانی،

شبلی شب خیز غوری، بہرام خان بزدار سمیت پارٹی عہدیدران ضلعی صدر خواتین ونگ مسز نواب ثقلین، ڈویژن جنرل سکریٹری آصف خان دستی، ضلعی جنرل سیکرٹری علی مراد کھیتران،تحصیل صدر ارشد کلیانی، ڈاکٹر مرتضی، خواجہ عاقب،

خالد خان کھوسہ، سید وزیر شاہ سابق چیئرمین آفتاب خان ٹھینگانی، حاجی خدابخش کھوسہ سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔بیرسٹر امام بخش قیصرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

بھٹو کا قافلہ نہ رکا ہے اور نہ رکے گا30 نومبر کو پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا کہ

عمران خان کی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ عوام شدید معاشی تنگ دستی و بدحالی کا شکار ہے۔تبدیلی کے دعویدراں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کے لیئے نااہلی حکمرانوں کے خلاف نکلنا ہو گا۔ ملتان کے جلسہ میں ڈی جی خان سے ورکرز کا عظیم کاروان روانہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہیں۔گ

رفتاریوں سے کبھی ڈرے نہیں ہیں اور نہ ڈریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ قافلہ حقیقی جمہوریت کی منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔


ڈیرہ غازیخان

انجمن تاجران ڈیرہ غازیخان کے عہدیداران ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم خان لغاری، جنرل سیکرٹریز طارق اسماعیل قریشی،

جاوید اسحاق مستوئی،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری، سرپرست حاجی شیخ محمد علی،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،

شیخ محمد حنیف،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،سیکرٹری فنانس حاجی لطیف سپل،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،

وائس چیئر مین میاں محمد ایوب و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات اور کرونا وبا ء کے باعث در پیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہو ئے

وفاقی حکومت تاجروں کے لئے فکس ٹیکس کا نظام متعارف کرائے تاکہ ملک کے اندر بد عنوانی کا خاتمہ ہو اور کاروباری سرگرمیاں مزید بہتر ہو سکیں

کرونا وباء کے دوران کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں 50فیصد سے زائد کاروباری افراد دیوالیہ ہو گئے ہیں

ان حالات میں حکومت کی جانب سے عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کے لئے کئی اعلانات تو کئے گئے لیکن عمل درآمد نظر نہیں آیا

جس کی وجہ سے تاجر برادری کی آخری امیدیں بھی دم توڑ رہی ہیں اور وہ کزشتہ کئی ماہ سے شدید پریشانی سے دو چار ہیں کرونا کی دوسری لہر سے تاجروں کو مزید نقصان کا

سامنا کرنا پڑیگا ایف بی آر،کسٹم سمیت دیگر اداروں نے تاجروں کو نوٹسز جاری کرکے انہیں ذہنی اذیت کا شکار کر رکھا ہے

جو لوگ اس ملک میں کاروبار کر تے ہیں اور حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں ان لوگوں کے ساتھ دوسرے درجے کا رویہ رکھا جا رہا ہے

جس کی وجہ سے ان کے لئے اس حالات میں کاروبار کر نا مشکل سے مشکل ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں عوام کا مسئلہ این آر او کا نہیں

بلکہ مہنگائی اور بے روزگاری کا ہے کرونا وباء کی وجہ سے حالات بد سے بد تر ہو تے جا رہے ہیں

کاروباری سرگرمیوں کے متاثر ہو نے سے عوام میں بھوک اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے حکومت کو موجودہ وقت میں سہل اور آسان نظام متعارف کر انے کی ضرورت ہے

تاکہ ہم موجودہ حالات کا مقابلہ کر سکیں تاجروں نے کہا کہ ملکی آبادی میں جس تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

اس سے آنے والے دنوں میں ہماری مشکلات مزید بڑھیں گی جس کے لئے ضروری ہے حکومت عوام اور تاجروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ جنوبی پنجاب نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے عہدیداران کی تقرری کا نوٹی فکیشن

جاری کر دیا نوٹی فکیشن کے مطابق صدر عبد اللطیف،سینئر نائب صدر وسیم اکرم،نائب صدور حمزہ رؤف غوری،ایاز قادر،جنرل سیکرٹری ریاض احمد،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یاسر اسرا ر،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز شہروز خان،

ڈاکٹر رحمت سرور،سعد طاہر،محمد عرفان،انفارمیشن سیکرٹری مجاہد حسین خان،فنانس سیکرٹری ملک امان اللہ ہوں گے

مذکورہ عہدیداران کی تقرری پر مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے انہیں مبارکباد دیتے ہو ئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ

وہ تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ ڈیرہ غازیخان کی ترقی اور اسے فعال بنانے میں بھر پور طریقہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہو ئے کردار ادا کریں گے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سہولت بازاروں کا اچانک دورہ کیاانہوں نے سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی

اور اور موجود سہولیات کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے خریداری میں مصروف عوام اور دکانداروں سے بھی بات چیت کی انہوں نے بازاروں سے متعلق تجاویز بھی طلب کیں

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کی ہر سٹال پر اشیاء کے نرخ کا مارکیٹ کے ساتھ موازنہ کے کارڈ نمایاں جگہوں پر لگائیں تاکہ

خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کو سہولت بازاروں میں قیمتوں میں کمی کا واضح فرق نظر آئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

سہولت بازاروں میں کرونا وائرس کی ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کرایا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے مجسٹریٹس کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے

کارکردگی بہتر کرنے کیلئے پانچ روز کی مہلت دے دی ڈپٹی کمشنرنے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی بہتر نہ کرنے والے مجسٹریٹس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی

اور ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹس کے اختیارات واپس لے لیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے شہر کے ساتھ قصبات میں بھی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ضلع بھر میں سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور روزانہ کی رپورٹ تیار کرائی جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

سہولت بازاروں پر بھی نظر رکھی جائے سیل پوائنٹس وافر مقدار میں آٹا اور چینی کی دستیابی یقینی بنائی جائے گراں فروشوں اور ملاوٹ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) محمدعلی اعجاز کی ہدایت پر ڈی جی خان سٹی میں بھانہ جات اور ٹوکہ جات کے خلاف آپریشن کیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے بلدیہ اور پولیس سکواڈکے ہمراہ چھاپے مارے شہریوں کی زندگی آسان بنانے

اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں 10 بھانے وزٹ کیے گئے اور کل چھ مقدمات درج کرائے گئے اور 30 جانور ضبط کر لئے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

پنجاب کونسل آف دی آرٹس محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈرامہ سے متعلق فنکاروں،

سکرپٹ رائٹرز اور سٹیج ڈائریکٹرز کی رجسٹریشن جاری ہے

ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے خواہشمند 30 نومبر تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں

فارم آرٹس کونسل سے حاصل کیا جاسکے گا مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد سعید رفیق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر مجسٹریٹ درجہ اول محمدحارث منیر سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر اعجاز بھی ہمراہ تھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن

اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا دورہ کیااور اسیران سے مسائل پوچھے انہوں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں سماعت کے بعدمعمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں محمد فہیم اور عجب خان کورہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور کیپٹن رانا مدثر ریاض نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

انہو ں نے سکیورٹی انتظامات او ردیگر امور کا جائزہ لیا اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ یاسر خان بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈائریکٹر ہوم نے انتظار گاہ،

ملاقات شیڈ،کنٹرول روم،کچن اسیران، ہسپتال، نوعمر وارڈ، ٹیوٹا سنٹرکا بھی معائنہ کیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے اسیران سے مسائل پوچھے اوراسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو چیک کیا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان سمیت ملک بھر میں قومی پولیو مہم 30نومبر سے شروع ہو گی جس میں ڈیرہ غازیخان کے پانچ سال تک کے 697578بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے

کا ہدف مقرر کیاگیا ہے پولیو مہم میں 1611موبائل، 97فکسڈ 47ٹرانزٹ سمیت 1775ٹیمیں کام کریں گی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دی اجلاس میں صحت سمیت محکموں کے افسران، علماء،

سول سوسائٹی، این جی اوز اوردیگر متعلقہ افراد موجو دتھے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو مہم میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی

ڈیرہ غازیخان تین صوبوں کے سرحدی مقام پر ہونے سے انتہائی حساس اضلاع میں شامل ہے سردیوں میں پہاڑوں سے نقل مکانی شروع ہو جاتی ہے

اس لیے مہم کے دوران ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کو سیل کر کے ہر ٹارگٹ بچے کو پولیو ویکسین پلا کر ضلعی حدود میں داخل ہونے دیا جائے

خانہ بدوش بستیوں اور بچوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ متعلقہ محکمے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

ٹرانزٹ سائٹس، دربار، جنرل بس سٹینڈ اور دیگر مصروف مقامات پر متحرک ٹیمیں تعینات کی جائیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے

بتایاکہ 2400سے زائد افرادی قوت مہم میں حصہ لے گی ٹیموں کی تربیت اور مائیکرو پلان ترتیب دے دیاگیاہے مہم کے دوران ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ موسمی حالات ڈینگی کیلئے انتہائی ساز گار ہیں نمی، ڈینگی مچھر کیلئے پرورش گاہ کا کام کرتی ہے

ٹیموں کو ان ایام میں سخت محنت کرنا ہو گی ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس یقینی بنانے کے ساتھ ڈینگی لاروا کی موجودگی پر متعلقہ عمارتوں کے مالکان کے خلاف کارروائی

عمل میں لائی جائے گی جنرل بس سٹینڈ، ٹائر شاپس، کباڑیے اوردیگر حساس مقامات کو خصوصی طو رپر فوکس کیا جائے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلانے کے ساتھ احتیاطی اقدامات بھی کیے جائیں انہوں نے یہ بات اپنے

دفتر میں ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ

لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کیا جائے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر سروے یقینی بنانے کے ساتھ ضروری ریکارڈ مرتب کریں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے

ڈینگی کیسز، لاروا کی موجودگی اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی متعلقہ محکموں کے افسران اور افراد موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے متوقع دورہ ڈیرہ غازیخان کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر تیاری شروع کر دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے متعلقہ محکموں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ذمہ داریاں سونپیں انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے ساتھ سرکاری محکموں اور اداروں کا بھی اچانک دورہ کریں گے دفاتر کے اندر اور باہر صفائی یقینی بنانے کے ساتھ ضروری تیاری مکمل کی جائے

زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کر کے افتتاح کیلئے تیار کیا جائے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب منصوبوں سے متعلق سوالات کر سکتے ہیں اس لیے افسران ضروری ریکارڈ تیار کرنے کے ساتھ ذہنی طو رپر تیار رہیں

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلی کے دورہ کے پیش نظر کرکٹ سٹیڈیم، آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ،

جمنیزیم، سٹی پارک اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن اوردیگر افسران موجو دتھے

ڈپٹی کمشنر نے کرکٹ سپورٹس سٹیڈیم میں وزیر اعلی کرکٹ اکیڈمی کے زیر تربیت کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی ڈی سی نے سپورٹس سٹیڈیم کے

جمنیزیم کا معائنہ کرتے ہوئے مشینری او رآلات کا جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے وزیر اعلی کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے

دفترمیں سائلین کے مسائل سنے تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے گئے

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کے مسائل ترجیحی

بنیادوں پر حل کیے جائیں گے او ران کے دفتر کے دروازے ہر شخص کیلئے کھلے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ سپیشل کوویڈ 19امتحان 2020کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے

جس میں کامیابی کا تناسب 26.48فیصد رہا.چیئرپرسن تعلیمی بورڈ کے مراسلہ کے مطابق امتحان میں 5343طلباؤطالبات نے حصہ لیا

اور 1415نے کامیابی حاصل کی. امتحان میں 527ریگولر میں سے 51اور 4210پرائیویٹ میں سے 1318امیدواروں نے کامیابی حاصل کی.

مجموعی طو رپر 869ریگولر و پرائیویٹ طلباء اور 546طالبات نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت ماسک نہ پہننے والوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کرنے دیاجائے گا

ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید نے ٹرانسپورٹرز کا جلاس منعقد کر کے تنبیہہ کر دی انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ساتھ دیں

اور مسافروں کو ماسک کے بغیر گاڑیوں میں سوار نہ ہونے دیاجائے مسافروں کے درمیان سماجی فاصلہ یقینی بنایاجائے ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کے ساتھ احتیاطی اقدامات کیے

جائیں ڈی ایس پی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز قانون کے تحت گاڑیوں کو استعمال میں لائیں سموگ سے بچاؤ کیلئے گاڑیوں کی بہتر دیکھ بھال کی جائے

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹرانسپورٹرز کو ناجائز تنگ کرنے کی شکایت براہ راست انہیں دی جائے

کرپٹ افسران وملازمین کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے مسائل بھی بیان کیے۔


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا نے تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں12 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ ویڈیو بنانے کے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، عدم گرفتارملزمان کی 48 گھنٹوں میں گرفتاری کی

ہدایت،بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے اور انکی برہنہ ویڈیو بنانے والے ملزمان کی عدم گرفتاری نا قابل برداشت ہے ،کسی کو ڈارک ویب کا حصہ نہیں بننے دیا جائے گا،آر پی اوکی پولیس افسران کو سخت ہدایت،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے تھانہ دراہمہ کے علاقے میں 12 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کر لی،

ڈی پی او عمر سعید ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قصبہ بٹھارے والا کے رہائشی 12 سالہ ,,ع ف ،،کو مبینہ طور پر ملزم اللہ بچایا نے بدفعلی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم ابوبکر اس کی برہنہ ویڈیو بناتا رہا ،یہ وقوعہ 2 ماہ پہلے کا ہے

پولیس نے ملزم اللہ بچایا کو گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے کزن ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ وقوعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مرکزی ملزم کی گرفتاری ڈی جی خان پولیس کی اطمینان بخش کارکردگی ہے،پولیس اس ملزم کو اگلے48 گھنٹوں میں گرفتار کرے جس پر برہنہ ویڈیو بنانے

اور اسے نیٹ پر وائرل کرنے کی دھکمیاں دینے کے الزامات ہیں ۔پولیس اس وقوعہ کے سہولت کار ملزمان کو بھی گرفتار کرے،ڈی پی او نے بتایا کہ تمام ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے بچوں کے تحفظ کے لئے جو مشن شروع کیا ہے ڈی جی خان ریجن میں ہم نے اس پر ہر بچہ اپنا بچہ کی پالیسی کے تحت عمل کرنا ہے،

پولیس اس طرح سے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے کہ کسی ہوس پرست کو انٹرنیشنل ڈارک ویب کا حصہ بننے کی ہمت نہ ہو،انہوں نے کہا کہ اگر ٹھوس شواہد کے ساتھ پولیس عدالت میں ملزمان کو چالان کرے

تو ایسے معاشرتی ناسوروں کو عدالت سے قانون کے مطابق اسی طرح کی عبرتناک سزا ملتی ہے جس طرح میں نے بطور سی پی او راولپنڈی انٹرنیشنل ڈارک ویب کے

سرغنہ سہیل ایاز کو گرفتار کر کے عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کئے اور عدالت سے ملزم کو 3 بار سزائے موت 3 بار عمر قید اور مجموعی طور پر 66 سال قید کی سزا ملی۔


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا سے ڈی جی خان ائیر پورٹ کے آفیسر کمانڈنگ کی ملاقات،آر پی او نے پولیس کو ائیر پورٹ کی بیرونی سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل راناسے

ڈی جی خان ائیر پورٹ سیکورٹی کے ڈپٹی ڈائیریکٹر آفیسر کمانڈنگ تقی شاہ نے ملاقات کی،انہوں نے آر پی او کو بتایا کہ ڈی جی خان ائیر پورٹ پر کمرشل فلائٹ آپریشن کورونا کی وجہ سے معطل ہے جبکہ سپیشل فلائٹ آپریشن جاری ہے،انہوں نے ائیر پورٹ سے باہر کی سیکورٹی کے حوالے سے آر پی او کو بریفنگ دی،

آر پی او فیصل رانا نے پولیس کو ائیر پورٹ کی باہر کی سیکورٹی کو سخت کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ داخلی حوالے سے قانون نافذ کرنے والے لیڈنگ فورس کے حوالے سے پولیس کی ذمہ داری ہے کہ

وہ ریاست کے تمام محکموں کو اپنی صوابدید میں سیکورٹی مہیا کرے،انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ کے باہر کی سیکورٹی پولیس کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا،آر پی او نے کہا کہ ائیر پورٹ کی حساسیت کے پیش نظر اس کے

اردگرد 24/7پولیس پٹرولنگ ہو گی،وہ اس پٹرولنگ کو خود چیک کریں گے،ڈی جی خان ائیر پورٹ سیکورٹی کے ڈپٹی ڈائیریکٹر آفیسر کمانڈنگ تقی شاہ نے آر پی او فیصل رانا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

ان کی پروفیشنل پولیسنگ ڈی جی خان ریجن میں زبان زد عام ہے،ائیر پورٹ سیکورٹی فورس اپنے قانونی دائرے اور صوابدید میں قانون کو مطلوب افراد کی گرفتاری،بیخ کنی کے حوالے سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرتی رہے گی۔

%d bloggers like this: