اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا آخری روز

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام حلقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا آخری روز

رات بارہ بجتے ہی تمام انتخابی سرگرمیاں بند ہوجائیں گی

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام حلقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

انتخابی ڈیوٹی کیلئے چاروں صوبوں سے پولیس کے دستے پہنچ گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کے انتخابی معرکے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، رات بارہ بجے کے بعد تمام سرگرمیاں بند کردی جائیں گی۔

تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار آج بھی ووٹرز کوقائل کرنے میں مصروف ہیں۔

24حلقوں میں تئیس حلقوں پر پندرہ نومبر کو پولنگ ہوگی

پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عملہ تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری جانب انتخابی ڈیوٹی کیلئے پنجاب سے 3 ہزارپولیس اہلکار، خیبرپختونخوا سے 2 ہزار، سندھ سے 5 سو اور بلوچستان سے 2 سو پولیس اہلکارپہنچ چکے ہیں۔

ان اہلکاروں کو گلگت بلتستان کے 10اضلاع میں ضرورت کے مطابق تعینات کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان پولیس کے 2506 اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔

دیگر سیکیورٹی فورسز میں جی بی اسکاؤٹس کے 965 اہلکار، رینجرز کے 1700 اور ایف سی کے 11سو اہلکار بھی الیکشن عمل میں پولیس کی معاونت کریں گے۔

%d bloggers like this: