مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی وزیرستان کا رہائشی عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسودکا ایک اور اعزاز

عرفان محسود نے اپنا ریکارڈ توڑ کر 37 واں عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

جنوبی وزیرستان کا رہائشی عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسودکا ایک اور اعزاز

عرفان محسود نے ایک منٹ میں 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 16 پش آپس لگا کر 37واں عالمی ریکارڈ قائم کردیا

عرفان محسود نے اپنا ریکارڈ توڑ کر 37 واں عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

عرفان محسود کے مطابق یہ پش اپس کا سب سے مشکل ترین ورلڈ ریکارڈ ہے۔

عرفان محسود نے دو انگلیوں پر 100پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 16 پش اپس لگائے ۔

اس سے پہلے 12 پش اپس کا ریکارڈ بھی عرفان محسود کے پاس تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کرلی ہے ۔

عرفان محسود اس سے پہلے انڈیا، امریکہ،عراق، برطانیہ، فلیپائن اور اٹلی کے ریکارڈ بھی توڑ چکا ہے ۔

عرفان محسود نے کہا کہ ملک کےلئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔50 عالمی ریکارڈ بنانا حدف ہے ۔

وزیرستان کے لوگوں میں ٹیلنٹ ہے مواقع کی کمی ہے۔

%d bloggers like this: