مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)

گذشتہ رات بہاولنگر کی معروف فارمیسی مائ ڈوز بہاولی چوک کو مالک فارمیسی اور فارماسسٹ کے درمیان غلط فہمی کی بناپرمحکمہ ہیلتھ نے سیل کردیا تھا ،

معاملہ حل ہونے کیبعد فارمیسی کو ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون،ڈاکٹر انعام اللہ جمالی سی ای او ہیلتھ،ڈاکٹروحید باجوہ کے حکم پر ڈی سیل کردیا گیا،

اس موقع پر ڈرگ اینڈکیمسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی راہنماحافظ آصف چوہدری نے کہا کہ ھم ضلعی وہیلتھ انتظامیہ کےبیحدمشکور ہیں کہ

انہوں نے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرایا،انہوں نے مزید کہاکہ مائ ڈوز فارمیسی بہاولی چوک بہاولنگر ضلع بلخصوص شہربہاولنگرکی خوبصورت

اور ہیلتھ کیئرکمشن کیجانب سے جاری تمام ایس او ییز سے مزین فارمیسی ہے،گزشتہ روز جو ناخوشگوارواقعہ پیش آیا وہ صرف پروپرائیٹر فارمیسی اورفارماسسٹ کے مابین نجی معالات کی بناءپررونماء ہوا،

جوکہ ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر شعیب جدون،اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انعام اللہ جمالی ،ڈاکٹر وحید باجوہ ڈی ایچ او

مس طیبہ سیکرٹری ڈرگ ،اسداللہ فیض کےنوٹس میں معالات آنے پر

فارمیسی کو ڈی سیل کردیا ہے ہم اس تعاون پرضلعی انتظامیہ کےبیحد مشکور ہیں۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کی زیرصدارت ریونیو ریکوری کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا

جس میں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع بھر کے ریونیو آفیسرز نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری واجبات سمیت زرعی انکم ٹیکس اور واٹر ریٹ اور دیگر ریونیو وصولیوں کو سوفیصد یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ریونیو کے بقایاجات کی وصولی، دیہی و شہری علاقوں میں سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرانے میں کوئی

دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے اور اس امر کی تاکید کی کہ تمام ریونیو امور میں عمدہ کارکردگی برقرار رکھی جائے۔

اجلاس میں
ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے مثبت نتائج اور ریونیو کیسز کی ڈسپوزل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیف اللہ ساجد نے ہدایت کی کہ

ریونیو کیسز کی ڈسپوزل میں تاخیر و التواء کا عنصر پیدا نہ ہونے دیا جائے تاکہ لوگوں کو جلد از جلد ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اجلاس میں تمام ریونیو افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔


.بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ مروٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،3عادی منشیات فروش گرفتار،قبضہ سے240لیٹرشراب معہ آلات کشیدو چالوبھٹی برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ مروٹ نوید نزاکت کی سربراہی میں عدنان علی سب انسپکٹر نے مخبر کی اطلاع پر

پولیس ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 289/HR میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش محمد شہزادکو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے150 لیٹرشراب معہ آلات

کشیدو چالوبھٹی برآمد ہوئی۔

اسی طرح دوسری کاروائی میں ملزم محمدارشاد کو گرفتار کیا

جس کے قبضہ سے شراب30 لیٹر برآمدہوئی۔ جبکہ عبدالعلیASI نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سانول شہزاد کو گرفتار کیا

جس کے قبضہ سے شراب60لیٹر برآمد ہوئی۔تینوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے منشیات فروشوں کے خلاف اس بڑی کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اس موقع پرڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر سپلائی کررہے ہیں۔

منشیات کا عادی شخص پورے خاندان کی معاشی تنزلی کا باعث بنتا ہے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بہاولنگر پولیس نے ضلع بہاولنگر کو منشیات سے پاک کرنے کا عز م کررکھا ہے۔

عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔

%d bloggers like this: