مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

سوئی گیس کی صبح اورشام بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سوئی گیس کی صبح اورشام بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی۔متعدد شہروں میں گیس بند نہیں کی جاتی۔شہریوں سے امتیازی سلوک منتخب حکومت کے خلاف سازش ہے۔وزیر

اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پیڑولیم و قدرتی وسائل، چئیرمین سوئی ناردن گیس،محتسب ڈیرہ ریجن،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور جنر ل منیجر سوئی ناردان گیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ

کا شمار ان بد قسمت اضلاع میں ہوتا ہیں جہاں اہم ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ اس ضلع کے باسیوں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے اور انہیں ہمیشہ بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔مگر کوئی عوامی نمائندہ یا

اعلی سرکاری افسر پوچھنے والا نہیں۔سوئی ناردن گیس ڈیرہ کی جانب سے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے اور شام 8بجے شہرکی گیس بند کردی جاتی ہے جو صبح 6بجے تک بند رہتی ہے جس سے شہریوں کے

معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیںاور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے بر عکس اکثر پڑوسی اضلاع سمیت دیگر متعدد شہر ہیں جہاں گیس بند ہی نہیں کی جاتی،شہری حلقوں کا یہ بھی کہنا

ہے کہ شہر کے متعد د رہائشی علاقوں میں پرانی بوسید ہ اور کم قطر کی پائپ لائن کے باعث سردیوں کے آغاز ہی کے ساتھ گیس بند ہو جاتی ہے اور بعض علاقوں کے رہائشی کئی ماہ بغیر گیس استعمال کیے اپنے ناکردہ

گناہوں کی سزا بھگتے ہیں اور بھاری بل ادا کرنے کے باوجود سلنڈر یا لکڑی کا استعمال کرکے گزرا کرتے ہیں۔ شہر کے عوامی سماجی تجارتی حلقوں اور خواتین نے اس امتیازی سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ

سوئی گیس کی نااہلی اور اعلی حکام کی بے حسی کاوزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پیڑولیم و قدرتی وسائل، چئیرمین سوئی ناردن گیس،محتسب ڈیرہ ریجن،کمشنرڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور جنر ل منیجر سوئی ناردان گیس

سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈیرہ شہر کی سوئی کی بند ش کا نوٹس اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
پک اپ گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ،ایک جاں بحق ،سات زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) انڈس ہائی وے ماہڑہ کے قریب حاجی مورا سے تعلق رکھنے والے بیوپاریوں کی پک اپ گاڑی کو حادثہ پیش آیا،گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے میں

نزاکت حسین ولد مندو سیٹھ سکنہ حاجی موراجان کی بازی ہار گیا جبکہ دیگر سات افراد کے زخمی ہو گئے ہیں، ڈاٹسن ڈیرہ اسماعیل خان سے پنجاب منڈی مویشیاں جارہی تھی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل

کردیا گیا جبکہ ایک زخمی کو تشویشناک حالت کے باعث ملتان ریفر کیاگیا ہے۔
٭٭٭
مصنوعات اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا کاروبار جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) الیکٹرانکس مصنوعات اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا کاروبار جاری ،الیکٹرانکس مصنوعات ،موٹرسائیکلیں ،جنریٹرز ،موبائل وغیرہ اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا کاروبار عروج پر

،چالیس ہزار روپے کا موٹرسائیکل قسطوں پر 65 ہزار روپے میں فروخت کرکے 25 ہزار روپے اضافی سود وصول کیا جارہاہے ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر وگردونواح میں الیکٹرانکس مصنوعات ایل سی ڈیز

،ایل ای ڈیز ،فریج ،اے سی ،پنکھے ،موٹرسائیکلیں ،جنریٹرز ،موبائلز وغیرہ قسطوں پر فروخت کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس طرح موٹرسائیکلوں کی خرید وفروخت کا کاروبار کرنے والے سینکڑوں بااثر

افراد سود کی آڑ میں شہریوں کو کنگال کرکے جمع پونجی لوٹ رہے ہیں ،ڈیرہ کے شہریوںنے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سود کا دھندہ کرنے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بااثر افراد قانون نافذ

کرنے والے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر دیدہ دلیری کے ساتھ سودی کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے واے اداروں نے کاروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کررکھی ہے

جس کی وجہ سے روزانہ سود کا دھندہ کرنے والے بااثر افراد شہریوں کی جیبوں کا صفایا کررہے ہیں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ،ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف

قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سادہ لوح شہری لٹنے سے محفوظ رہیں۔
٭٭٭
رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریموں کا بے دریخ استعمال

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)غیر معیاری رنگ گورا کرنے والی کریمیں ،مہندی جلد کے لئے انتہائی خطرناک ،لڑکیوں کے چہروں پر کیل مہاسے نکلنے کی بڑی وجہ غیر معیاری کریموں کا بے دریخ

استعمال،تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں قانون سازی نہ ہونے کے باعث غیر معیاری رنگ گورا کرنے والی کریمیں اور مہندی وغیر ہ کا استعمال انفیکشن کا موجب بن رہاہے جس کے لئے فوری طور پر

قانون سازی کی ضرورت ہے ،شہر سمیت ضلع بھر میں دکاندار کھلے عام رنگ گورا کرنے والی غیر رجسٹرڈ کریمیں اور مہندی وغیرہ فروخت کررہے ہیں جس کے استعمال سے صارف انفیکشن کا موجب بن رہے ہیں

،لڑکیوں کے چہرے پر کیل مہاسے نکلنے کی بڑی وجہ بھی غیر معیاری کریموں کا استعمال ہے ،اس وقت ضلع بھر میں درجنوں سے زائد مختلف برانڈ کی کریمیں کھلے عام فروخت ہورہی ہیں ،دوسری طرف غیر معیاری

اور غیر رجسٹرڈ مہنگی کریموں کی فروخت لمحہ فکریہ ہے۔
٭٭٭٭٭٭
نہر میں گرنے کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد5 ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)باراتیوں سے بھرے چنگ چی لوڈر کے نہر میں گرنے کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد5 ہوگئی، 4خواتین کی اجتماعی نماز جنازہ آبائی علاقہ میں ادا کردی گئی،

ڈوبنے والے 9افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو1122اور مقامی افراد کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری۔ ریسکیوذرائع کے مطابق شاہ اجمل کے رہائشی18 افراد جن10خواتین اور میں7 بچے شامل چنگ چی

لوڈر رکشہ پر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گاﺅں سڑہ گرہ جارہے تھے کہ جھنگی کے مقام پر چنگ چی لوڈر اوورلوڈ ہونے کے باعث بے قابوہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا جسکے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمی

ت18کے قریب افراد نہر میں ڈوب گئے تھے، حادثہ کی اطلاع پر مقامی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت 30سالہ سلطان بی بی زوجہ امیر قوم سولہن سکنہ شاہ اجمل، 50سالہ تاجو بی بی زوجہ مکھن قوم

جھکڑ سکنہ شاہ اجمل، 40سالہ زوجہ عزیز قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل اور 10سالہ دختر عزیز قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل کونیم بیہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا جبکہ 30سالہ کلثوم بی بی زوجہ محمد عارف قوم جھکڑ سکنہ شاہ

اجمل، 40 سالہ سکینہ بی بی زوجہ اللہ وسایا قوم جھکڑ سکنہ شاہ اجمل، 35سالہ کوثر بی بی زوجہ محبوب قوم جھکڑ سکنہ شاہ اجمل سمت4خواتین کی نعشیں نکال لیں۔ جن کی نماز جنازہ آبائی علاقہ شاہ اجمل میں ادا کردی

گئی۔ سانحہ جھنگی کے بعد خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بن گیا اور چار جنازے ایک ساتھ اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ حادثہ کے دوسرے روزا مدادی سرگرمیوں میں 4 سالہ طیب ولد شاہنواز قوم سولہن سکنہ شاہ اجمل کی نعش

بھی مل گئی جسکے بعد جاںبحق افراد کی تعداد5ہوگئی۔ سانحہ جھنگی میں9افراد 28سالہ کلثوم بی بی زوجہ شاہنواز قوم سولہن سکنہ شاہ اجمل، 6سالہ سفیان ولد شاہنواز قوم سولہن سکنہ شاہ اجمل، 18 سالہ بلقیس بی بی

زوجہ رحمت اللہ قوم سولہن سکنہ شاہ اجمل، 10سالہ سمیرا بی بی دختر کشمیر خان قوم سولہن سکنہ شاہ اجمل، 9سالہ عجوہ بی بی دختر محبوب قوم جھکڑ سکنہ شاہ اجمل، 6سالہ متین بی بی دختر محبوب قوم جھکڑ سکنہ شاہ اجمل،

40سالہ زرینہ بی بی زوجہ نذیر احمد قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل، 6سالہ زرینہ بی بی دختر نذیر احمد قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل اور 20سالہ گلشن بی بی عزیز قوم ماچھی سکنہ شاہ اجمل تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے

مقامی افراداور ریسکیو1122 کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، پولیس اور ریسکیو ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
٭٭٭
مختلف حادثات کے دوران2افراد جاں بحق جبکہ12زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بنوں اڈا کے قریب زیر تعمیر مکان کا لینٹر گرنے ، انڈس ہائیوے اور ٹانک روڈ پر ٹریفک حادثات کے دوران2افراد جاں بحق جبکہ12زخمی، زخمیوں کو طبی امداد فراہمی کیلئے ہسپتال

منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں اڈا کے قریب یار سٹریٹ میں زیر تعمیر مکان کا لینٹر گرنے سے 38سالہ لیبر کنٹریکٹر فرقان سکنہ محلہ گھائیانوالہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ دوسرے حادثہ میں انڈس

ہائیوے پر ماہڑہ کے قریب حاجی مورا سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے بیوپاریوں کی ڈاٹسن تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک سے جا ٹکرائی حادثے میں

نزاکت حسین ولد مندو سیٹھ سکنہ حاجی موراجاں بحق جبکہ دیگر سات افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد فراہمی کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ بدقسمت گاڑی میں سوار جانوروں کے بیوپاری منڈی مویشیاں

میں خریداری کی غرض سے ڈیرہ غازی خان اور لیہ جارہے تھے۔ تیسرے حادثہ میں ٹانک روڈ پوٹہ کے قریب دو تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ان گاڑیوں میں سوار5افراد زخمی ہوگئے جنہیں

ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
٭٭٭
علامتی ہڑتال، تاجروں کا چوگلہ کے مقام پر احتجاجی جلسہ،

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تاجر ایکشن کمیٹی کی کال پر فرانسیسی حکومت کے خلاف آل پارٹیزکی جانب سے تجارتی مراکزمیںصبح سویرے سے دن11بجے تک علامتی ہڑتال، تاجروں کا چوگلہ کے مقام پر

احتجاجی جلسہ، تاجروں کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماﺅں نے شرکت کی ، فرانس میں نبی آخری الزمان کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور ان ممالک کے سربراہان کی جانب سے اس مذموم فعل

کی مبینہ پشت پناہی کیخلاف تاجر ایکشن کمیٹی کی کال پرگستاخانہ خاکوں اور فرانس کے خلاف آل پارٹیزکی جانب سے صبح سویرے سے دن11بجے تک علامتی ہڑتال کی گئی اور تمام کاروباری مراکز بند رہے۔

تاجر تنظیموں کی جانب سے چوگلہ کے مقام پر احتجاجی جلسہ بھی منعقد کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن ڈیرہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری ریاض ایڈووکیٹ ،پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فر حان

افضل دھپ ،تا جر ایکشن کمیٹی کے صدر شریف چوہان ،سر پرست حاجی عزیز الرحمن ،جنرل سیکرٹری ایوب ایوبی ،مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین سہیل اعظمی،جماعت اسلامی کے زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ ،

چوہدری صدام پیپا،ذیشان راج ،راناسیلم راجپوت اور چوہدری محمد آصف کے علاوہ تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے فرانس کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس سے

فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور عوام کو چاہئے کہ فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
٭٭٭
یوم اقبال کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس سی(واسا) ڈیرہ کے زیر اہتمام تقریب منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یوم اقبال کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس سی(واسا) ڈیرہ کے زیر اہتمام یوم اقبال کے موقع پر فکر اقبال کے پرچار کو عام کرنے اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سینٹ ہیلن

سکول اینڈ کالج میں ایک پروقار، مختصر مگر روح پرور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر سی او واسا ڈیرہ چوہدری عطااللہ اور جی ایم ایڈمن اینڈ آپریشن محمد احسن اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سی او

واساچوہدری عطااللہ نے تقریری مقابلے میںنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ فکر اقبال نوجوان نسل کا اثاثہ ہے۔اقبال کے شاہینوں پر فرض

ہے کہ آپ کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی ترقی میں کوشاں رہیں۔ جی ایم ایڈمن اینڈ آپریشن محمد احسن اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت اقبال کی پوری زندگی شعور اور آگاہی کے درس

کی عین عکاسی تھی۔لہذا اس پر عمل کر کے ہی زندگی کی کامیابیوں پر ہمکنار ہوا جاسکتا ہے اور عشق مصطفی کے چراغ دلوں میں روشن کر کے صفائی و ستھرائی کا علم تھامے معاشرے کو حقیقی معنوںمیں ترقی پر گامزن کیا

جاسکتا ہے۔
٭٭٭
منشیات کے دھندے میں ملوث میاں بیوی کیخلاف کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کلاچی پولیس کی منشیات کی خریدو فروخت کے کاروبار میں ملوث میاں بیوی کیخلاف کاروائی، ایک کلاشنکوف، 110گرام ہیروئن اور300گرام چرس برآمد کرکے شوہرکو گرفتار

کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے محلہ زرنی خیل کلاچی میں منشیات کی خریدو فروخت کے کاروبار میں ملوث میاں بیوی کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رمضان ولد صاحب جان اور اسکی اہلیہ

بختاور بی بی کی گرفتاری کیلئے انکے گھر پر چھاپہ مار کر ایک کلاشنکوف معہ 5کارتوس، 110گرام ہیروئن اور300گرام چرس برآمد کرکے شوہرکو گرفتار کرلیا اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کر دیا ،جدہ اور مدینہ منورہ جانے کے لئے عمرہ پالیسی 31 دسمبر 2020 تک لاگو رہے گی۔ ترجمان کے مطابق کراچی

سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکس 91000 روپے ہوگا،پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکس 96000 روپے ہوگا۔جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو

فی کا ہوگی۔ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج الاﺅنس دو بیگ 40 کلوگرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الانس کی اجازت ہوگی ،مسافروں کو 5 لیٹر زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی

اجازت بھی ہوگی۔پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کر دی ہے جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا،تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت

بھی ہوگی۔ ترجمان کے مطابق عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لئے دستیاب ہیں۔
٭٭٭
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ایسے تمام مریض جن کو پہلے سے سینہ کے مختلف امراض لاحق ہیں اس لیے ان کو سردی

سے بچنا چاہئے جبکہ تمام لوگوں کے لیے ماسک کا استعمال بہت ضروری ہے کیونکہ دمہ کی شدت اور کورونا میں مبتلا ہونے کے خدشات موجود رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ماہرین طب نے موجودہ موسم کے

بارے میں عوام کا شعور بیدار کرنے کے سلسلے میں کیا ،انہوں نے کہاکہ روزانہ ہمارے پاس ساٹھ سے اسی مریض آتے ہیں جبکہ ماہانہ پچیس سو سے تین ہزار مریض سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں جن کا

علاج کیا جاتا ہے اور وہ صحت یاب ہو جاتے ہیں۔
٭٭٭
کورونا مرض سے بچاو کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کورونا کے مریضوں کی تعداد اور اس سے اموات میں دوبارہ اضافہ ہو جانے کے باوجود ڈیرہ اور اس کے نواحی علاقوں میں اس مرض سے بچاو¿ کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو

رہا، ضلع ڈیرہ میں سرکاری دفاتر شادی ہالز سماجی تقریبات اور ٹیوشن سنٹروں اور پرائیویٹ تعلیمی اکیڈمیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا تناسب زیادہ سے زیادہ دس فیصد ہے اور مارکیٹوں اور شاپنگ پلازوں میں

بھی یہ تناسب اس سے زیادہ نہ ہے تعلیمی اداروں میں ماسک پہننے کا تناسب صرف اس لیے بہتر ہے کہ وہاں پر ماسک کے بغیر انٹری پر پابندی لگا دی گئی ہے مگر کلاسوں میں سماجی فاصلوں کو درجنوں تعلیمی اداروں

میں برقرار نہ رکھا جا رہا ہے اور ایک اطلاع کے مطابق بعض افسروں نے ایس او پیز کے حوالے سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انسپکشن کو بھی چاندی بنانے کا ذریعہ بنا لیا ہے اس ضمن میں ایک سروے کے

دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ماسک پہننے کے راستے میں سب سے زیادہ بڑی رکاوٹ جہالت ہے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے جسم میں آکسیجن کم ہو جاتی ہے کچھ لوگ وضو کرنے کی خاطر ماسک

اتارنے کو جواز بنا رہے ہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ محدود مالی وسائل ہونے کی وجہ سے پوری فیملی کے لیے ماسک نہ خرید سکتے ہیں ، دوسری جانب ضلعی حکام نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ

کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلع بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں
٭٭٭
مکئی کی بہترپیدا وارکیلئے کھادوں کا بروقت اورمتوازن ومناسب استعمال ضر وری ہے۔ ماہرین زراعت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)مکئی کی بہترپیدا وارکیلئے کھادوں کا بروقت اورمتوازن ومناسب استعمال ضر وری ہے۔ ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار کھادوں کابروقت و مناسب استعمال کریں اورجب فصل

کی اونچائی ایک سے ڈیڑ فٹ تک ہوجائے تو نائٹروجنی کھادکی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھادکی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول

آنے سے قبل نائٹروجنی کھادکی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنی چاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے بروقت گوڈی بھی ضروری ہے اسے تیز ہوا یاا?ندھی میں

نقصان نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے گوڈی کیساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے جڑی بوٹی مار زہروں کا ماہرین زراعت کی مشاورت سے سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
٭٭٭
ذیابیطس سے بچاﺅ کا عالمی دن14نومبر کو منایا جائے گا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاﺅ کا عالمی دن14نومبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر) کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں ،علامات اور

اس سے بچاﺅ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے ڈیرہ سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز،واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ذیابیطس سے بچاﺅ

کا عالمی دن اس مرض کی دوا انسولین تیار کرنیوالے کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ذیابیطس (شوگر) سے متاثرہ ہیں پاکستان میں بھی ایک محتاط

اندازے کے مطابق ایک کروڑ سے زائد لوگ شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے اسباب میںموٹاپا،تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں احتیاطی تدابیر،مناسب ورزش

سے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔
٭٭٭
گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کاامکان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کاامکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں قیمت 1800 روپے فی من

مقرر کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔گزشتہ برس قیمت خرید 1400 روپے فی من تھی جبکہ چند رو ز قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 1650 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔سندھ نے چند روز قبل قیمت 2 ہزار روہے

مقرر کردی ہے۔کسانوں اور سیاسی حلقوں کے احتجاج اور دباﺅپر قیمت کومزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
٭٭٭
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ساڑھے چھ ماہ کی بلند ترین سطح پرآگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں قدر میں مزید 18 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ساڑھے چھ ماہ کی بلند ترین سطح پرآگیا جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی

مزید کمی واقع ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 158 روپے 91 پیسے کی سطح پر آگیا۔ڈالر کے مقابلے میں

روپے کی موجودہ قدر ساڑھے چھ ماہ کی بہترین سطح ہے اور 26 اگست کے بعد اس کی قدر میں 9 روپے 52 پیسے (5.6 فیصد) کا اضافہ ہوا۔26 اگست کو روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح 168 روپے 43

پیسے پر آگئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یہ 158 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سطح میں 169 روپے تک پہنچنے کے

بعد 10 روپے 20 پیسے کمی ہوچکی ہے۔انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ’روپے کی قدر میں حالیہ اضافہ برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ اور روشن ڈجیٹل اکاو¿نٹس میں رقوم آنے کے باعث ہوا

ہے‘۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں 700 روپے فی تولہ کمی ہوئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے کے بعد 1957

ڈالر ہوگئی۔تاہم اس کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور فی تولہ قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے پر آگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے

ہوئی اور یہ 98 ہزار 251 روپے ہوگیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

%d bloggers like this: