مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان کے چند علاقوں میں نہیں ملک بھر میں ترقی ہو گی

انفراسٹرکچر، صنعتوں کا قیام اور توانائی بحران کا خاتمہ پاکستان کے بہتر مستقبل کو یقینی بنائے گا

پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان کے چند علاقوں میں نہیں ملک بھر میں ترقی ہو گی ۔

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اردو نے سی پیک منصوبوں کو پاکستان کی ترقی کے لیے اہم قرار دے دیا ۔

ریڈیو کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سی پیک کے تحت مکمل ہونے والوں منصوبوں سے یہ بات ثابت بھی ہوئی ہے کہ

یہ ملک بھر کی ترقی کا سبب ہیں ۔ انفراسٹرکچر، صنعتوں کا قیام اور توانائی بحران کا خاتمہ پاکستان کے بہتر مستقبل کو یقینی بنائے گا ۔

ریڈیو نے خاص طور پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ذکر کیا ۔ بتایا سی پیک منصوبوں کے تحت پچپن ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں

جن میں سے اڑتالیس ہزار پاکستانیوں کے لیے ہیں ۔

پانچ سال کے دوران سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے توانائی کے منصوبوں سے

گزشتہ سال اپریل تک تین ہزار تین سو چالیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ہے ۔

%d bloggers like this: