اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جامعات کی فیسوں میں اضافے اور طلباء کی گرانٹس میں کمی پر طلباء سراپا احتجاج

طلباء کا کہنا تھا کہ مختلف جامعات نے فیسوں میں ساٹھ سے ستر فیصد اضافہ کیا ہے

جامعات کی فیسوں میں اضافے اور طلباء کی گرانٹس میں کمی پر طلباء سراپا احتجاج ہیں پنجاب یونیورسٹی کی فیسیں بڑھانے اور گرانٹ کم کرنے پر طلباء تنظیم نے احتجاج کی وارننگ دے دی
فیس گھٹاؤ، گرانٹ بڑھاؤ” مہم کے سلسلہ میں جماعت  aaاسلامی کی ذیلی طلبہ تنظیم نے فیسوں میں اضافے کو طلباء دشمن قرار دے دیا ۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، اساتذہ خود اسلام آباد میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں،
حمزہ صدیقی۔۔۔ (منگل کو پی ایم ڈی سی کی بحالی کیلئے کنونشن منعقد کرینگے)

طلباء کا کہنا تھا کہ مختلف جامعات نے فیسوں میں ساٹھ سے ستر فیصد اضافہ کیا ہے۔ فیسوں میں اس اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہیں

 حمزہ صدیقی (طالب علم کیلئے تعلیم کا حصول بہت مشکل ہو گیا ہے۔ اب تو پرائیویٹ جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے)

پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ بجٹ کو بڑھایا جائے اور اتنا دیا جائے

جتنا ہمارے ملک کی ضرورت ہے اور جی ڈی پی کا کم از چار فیصد تعلیم پر مختص کیا جائے۔

%d bloggers like this: