اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر آفس ڈی جی خان میں وزیر اعلی پنجاب کی تشکیل کردہ ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس کنوینر و کمشنر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت منعقد ہوا

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور ڈی سی ڈی جی خان طاہر فاروق نے بطور اراکین شرکت کی اجلاس میں ڈی جی خان کی میونسپل سروسز،ٹریفک منیجمنٹ اور شہر کے مسائل کا جائزہ لیا گیا.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی تشکیل کردہ کمیٹی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈی جی خان کے ریکوری معامالات کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

بلڈنگز پلان،کنورشن فیس،تجاوزات اور دیگر معاملات میں نرمی نہ برتی جائے ڈی جی خان شہر میں واٹر سپلائی،

تشہیری مواد اور دیگر معاملات کے ٹیکسز کو از سر نو دیکھا جائے ڈیرہ غازی خان شہر میں عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہونی چاہیے

روڈز پر عمارتی مٹیریل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ

شہر کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ڈی جی خان شہر میں دوبارہ باڑے قائم ہورہے ہیں،

سخت آپریشن کیا جائے علاوہ ازیں اجلاس میں ڈی جی خان شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ بھی کیاگیا

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلی کی طرف سے ڈی جی خان کو مزید چار ارب دئیے جائیں گے

جس سے ڈرینیج، سیوریج اور دیگر معاملات دو پیکجز میں حل ہوں گے۔ پیکجز کے تحت چار روڈز کو ماڈل کا درجہ دینے کی سکیم سفارشات کے ساتھ ارسال کردی گئی

ہے اس مرتبہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ساتھ لیکر سیوریج لائن بچھائے گی تاکہ

سکیم ٹیک اوور کے وقت مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمشنر اے سی صدر کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے

کمشنر نے کہاکہ تجاوزات سمیت میٹروپولیٹن کارپوریشن کے معاملات کی بہتری کیلئے بلاامتیاز کارروائی کی جائے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ حکومت کی رٹ بحال کرنے کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف جلد مرحلہ وار آپریشن ہوگاسی او افتخار احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

میٹرو پولیٹن کارپوریشن مالی خسارے کا شکار ہے کارپوریشن کو ماہانہ ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے

کارپوریشن کو حکومت کے مختلف شئیرز سے دو کروڑ 64 لاکھ روپے ملتے ہے۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈی جی خان کو

ماہانہ اڑھائی کروڑ روپے کا خسارہ ہے جسے پورا کرنے کیلئے ریکوری کو تیز کیا جائیگا

میٹرو پولیٹن کی 438 دکانوں کے کرایہ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے 2004 سے ایک روپیہ کرایہ بھی وصول نہیں ہوا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈی جی خان 30 کے قریب سہولیات پر ٹیکس اور ریکوری کرسکتا ہے۔غیر قانونی تعمیرات اور ریکوری کے معاملات کیلئے سروے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

گدائی شرقی اور غربی کو ملا کر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈی جی خان کی یونین کونسل 19 بنائی گئی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کشوبہ میں لادی گینگ کے خلاف بہادری سے لڑ کر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید اہلکار سجاد قیصرانی کو

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا بی ایم پی لائنز میں گزشتہ شب نماز جنازہ میں کمشنر ساجد ظفر ڈال،

آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک اور دیگر نے شرکت کی.

شہید کے آبائی علاقہ ریتڑہ میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے انکے بھائی سردار عمر خان بزدار قبائلی

سرداروں بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر،

ڈی ایس پی تونسہ،بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس کے افسران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی سردار عمر خان بزدارنے شہیدکی آخری آرام گاہ پر گلدستے رکھے اورپسماندگان سے اظہار تعزیت کیا

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے

باڈر ملٹری پولیس کے شہید جوان سجاد حسین قیصرانی کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

وزیر اعلی نے کہاکہ جوان سجاد حسین قیصرانی نے بہادری کیساتھ جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کیا

اور فرض کی ادائیگی میں اپنی زندگی پاک دھرتی پر قربان کی حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہید جوان سجاد حسین قیصرانی کے خاندان کے ساتھ ہیں

اور ان کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔شہید اہلکار سجاد قیصرانی کے خاندان کو ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کے گھر بنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب پولیس خطوط پر شہید کا خصوصی پیکج دیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں چالیس لاکھ روپے کی یک مشت نقد رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔ شہید کے بیٹے کے لیے سرکاری نوکری اور شہید کے بچوں کے لیے

گریجویشن تک سرکاری خرچے پر تعلیم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہید سجاد قیصرانی کی ریٹائرمنٹ کی عمر تک شہید کی تنخواہ اسکی بیوہ کو ملتی رہے گی۔

اسکے بعد شہید کی بیوہ کو پنیشن کا خصوصی پیکج اور پینشن کی تنخواہ ملتی رہے گی۔


ڈیرہ غازی خان

دانش سکول ڈیرہ غازیخان میں ڈے سکالراور سیلف فنانس پر داخلوں کاآغاز کر دیاگیاہے پرنسپل شبنم حسیب نے بتایاکہ

دانش سکول بوائز اور گرلز ونگ میں خواہشمند والدین 17اکتوبر تک درخواستیں بھجوا سکتے ہیں 18اکتوبر کو صبح نو بجے ادارہ میں ٹیسٹ لیاجائے گا

اور اہلیت پر پورا اترنے والوں کو داخلہ دیاجائے گا پرنسپل شبنم حسیب نے بتایاکہ ڈے سکالر کیلئے ششم،

ہفتم او رہشتم کلاس کیلئے دو، دو ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلباؤطالبات گھروں کو جاسکیں گے

تاہم سیلف فنانس سیٹ پر چھٹی سے سال اول تک کیلئے 16500روپے ماہانہ فیس مقرر کی گئی ہے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہاسٹل میں رہائش،

یونیفارم، سٹیشنری، میڈیکل اوردیگر سہولیات میسر ہوں گے داخلہ فارم ادارہ سے حاصل کیاجاسکتاہے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر 13 بارانی اضلاع میں کمانڈ ایریا بڑھانے کیلئے 300ارب روپے کا پیکج دیاگیا ہے

وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت قومی پروگرام کیلئے ضلع ڈیرہ غازیخان میں درخواستیں 15اکتوبر تک طلب کر لی گئی ہیں

ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح کھالہ جات ڈیرہ غازیخان خادم حسین نے بتایاکہ

درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی کے ڈیرہ غازیخان، تونسہ اور کوہ سلیمان دفاتر میں جمع کرائی جاسکتی ہیں

قومی پروگرام کے تحت خواہشمند کاشتکاروں کولیزرلینڈ لیولر پر اڑھائی لاکھ روپے فی یونٹ سبسڈی دی جائے گی

سو کنال سے کم رقبہ کی کمپیوٹر فرد ملکیت، شناختی کارڈ، پاسپورٹ سائز فوٹو اور ٹریکٹر کی ملکیتی دستاویز،

ایک سو روپے کے سٹامپ پیپر کے ساتھ درخواستیں دی جاسکتی ہیں مزید معلومات کیلئے دفاتر سے رجوع کیا جا سکتاہے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق 15اکتوبر کو گیارہ بجے دن تحصیل آفس تونسہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

جہاں عوامی مسائل سننے کے ساتھ حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے جائیں گے

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان سمیع اللہ فاروق کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے افسران کے ہمراہ پل ڈاٹ، غازی یونیورسٹی، ماڈل ٹاون اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور دیگر افسران ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر نے پل ڈاٹ پر تعمیراتی کام کی سستی اور ٹریفک مسائل پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہو ئے

منیجمنٹ بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

پل ڈاٹ پر شفٹوں میں دن رات کام کیاجائے تاکہ عوام کو ٹریفک مسائل سے بچایاجاسکے

ڈپٹی کمشنر نے ایئر پورٹ کے نزدیک غازی یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ قانون پسندوں کو چھیڑنا نہیں اور قانون شکنوں کو چھوڑنا نہیں

اس پالیسی پر عمل کرنے سے کمیونٹی پولیسنگ بھی مضبوط ہو گی جبکہ قانون پسندوں اور قانون شکنوں میں واضح تفریق بھی ہو جائے گی

محکمہ میں پروفیشنل پولیس کمانڈ کا تعارف رکھنے والے محمد فیصل رانا ڈی جی خان میں آر پی او تعینات ہوئے ہیں

ان کی کمانڈ میں ریجن کو کرائم فری بنانے کے نتیجہ خیز روڈ میپ پر عمل شروع ہو چکا ہے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے پولیس اہلکاروں اور افسران کو اپنے رویوں میں واضح اور نظر آنے والی تبدیلی لانا ہو گی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز مظفر گڑھ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

جس میں آر پی او محمد فیصل رانا اور ڈی پی او حسن اقبال بھی شریک ہوئےایڈیشنل ائی جی نے کہا کہ

تھانوں میں آنے والے افراد کسی نہ کسی قانون شکنی سے متاثر ہوتے ہیں منفی رویوں کے متاثرہ شخص کی اخلاقی رویوں سے ہی دلجوئی ہو سکتی ہے

قانون کے مطابق تو قانون شکنوں کے خلاف کارروائی ہونا ہی ہے لیکن پولیس والوں کے مثبت رویوں سے پولیس کا سافٹ امیج تھانہ کلچر کی تبدیلی کی منزل کو

مزید قریب کر دیتا ہے انہوں نے کہا کہ

تھانہ کی سطح پر کھلی کچہریوں منعقد کی جائیں لیکن ان کچہریوں کو پولیس افسران کی تعریف و توصیف سے پاک ہونا چاہیےکیوں کہ

جب تک پولیس والوں کی کوتاہیاں سامنے نہیں آئیں گی محکمہ کی سمت کو درست نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ

دریائی پوسٹوں پر موجود
ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ قانون شکنوں کے راستوں کو ہر سمت سے بند کیا جاسکے

ان پوسٹوں پر موجود کشتیوں کو چالو حالت میں رکھا جائے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ اور ڈسٹرکٹ پولیس مل کر مرکزی شاہراہوں پر

چلنے والے ٹرکوں اور ٹرالیوں پر ریفلیکٹنگ لائٹس لگوائیں تاکہ حادثات کو کم سے کم کیا جا سکےانہوں نے کہا کہ

ضرر کے مقدمات اور پرانی دشمنی کے معاملات میں انسدادی کارروائی عمل میں لائی جائے ،

انہوں نے کہا کہ پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے لہذا اس کے ایک ایک اہلکار کو محکمہ کے ڈسپلن کی پابندی کرنا ہو گی

افسران ماتحت عملہ کے ڈسپلن کو روزانہ چیک کریں یڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او فیصل رانا نے

یادگار شہدا پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔


ڈیرہ غازی خان

تبادلہ ہونے پر ڈی پی او اختر فاروق اور ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

تبادلے اور تعیناتی ملازمت کا حصہ ہیں دوران ملازمت خدمت کو شعار بنایا یہ بات ڈی پی او اختر فاروق نے الوداعی تقریب کے انعقاد میں کہی

تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اپنی تعیناتی کے دوران ہمیشہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور مظلوم کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

کیونکہ کامیاب ہونے کے لئے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوشش کی وجہ سے ہی کامیابی حاصل ہو تی ہے

اور آپ تمام لوگوں کی ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوام الناس کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کو میں سہراتا ہوں

اور میں نے دن رات محنت کر کے ضلع ڈیرہ غازیخان کی عوام الناس کی خدمت کو ہمیشہ اپنا شعار بنایا ۔

میں نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری، اسلحہ سمگلرز کی گرفتاری،

سماج دشمن عناصر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر کے ہنڈی کی رقم، نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کو ناکام بنایا۔

ان سب جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا کر بھاری اسلحہ منشیات ،

ہنڈی کی کروڑوں کی رقم اور دیگر طریقے سے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کے مزموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے جرائم کی شرح کو کم کیا

ڈی پی او نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کی عوام الناس سے بہت پیار ملا اور ملازمان پولیس ڈیرہ غازیخان کو میں ہمشہ یاد کرتا رہوں گا

جو پیار محبت مجھے ان لوگوں نے دیا ہے میں ان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں اور میں نے عوام الناس کے تحفظ اور امن و امان قائم کرنے کے لئے دن رات محکمہ کے

کام کاج میں گزارکر ضلع بھر میں کرائم کو کنڑول کیا روانہ ہونے پر ڈی پی او اختر فاروق کے اعزاز میں عوام الناس نے شہر کے

چوکوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پروٹوکول سے روانہ کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی تعیناتی کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی

صورت قائم رکھنے پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران انصاف کی فراہمی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی

اس موقع پر معززین شہر ، ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد،سرکل کے تمام ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز، انچارج برانچز اور معزز صحافی حضرات موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے آیس آئی

ملازم حسین شہید کے گھر پہنچ گئے،قبر پر حاضری،دونوں افسران نے سلیوٹ کیا،شہید کے بھائیوں اور بیٹوں کو گلے لگایا،

جذباتی ماحول پیدا ہو گیا،شہید کے ورثاء کے لئے بھاری پیکیج کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش فرمانے والے

ضلع مظفرگڑھ کے ایک ایس آئی ملازم حسین شہید کے گھر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا پہنچ گئے،

ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال نے استقبال کیا،پولیس کے دونوں اعلی کمانڈنگ افسران نے شہید ملازم حسین کی قبر پر حاضری دی۔

پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر دونوں افسران نے شہید کے بیٹوں اور بھائیوں کو گلے لگایا ۔

بیثیوں کے سروں پر اس شفقت سے ہاتھ پھیرا ۔جس سے رقت آمیز اور جذباتی ماحول پیدا ہو گیا۔

پولیس کے دونوں کمانڈنگ افسران اور موقع پر موجود لوگوں کی آنکھیں آبدیدہ ہو گئیں۔

جب ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او محمد فیصل رانا نے شہید ملازم حسین کے حوالے سے فاتحہ خوانی کر کے لواحقین کو امر ربی

کہا تو شہید کے تمام لواحقین نے بیک زبان کہا کہ سر ہمارے ساتھ افسوس نہ کریں بلکہ ہمیں مبارک دیں کہ ہمارا والد اور بھائی قانون کی حکمرانی کے لئے

مادر وطن پر قربان ہو گیا جس پر آر پی او فیصل رانا ایک بار پھر اٹھے اور شہید کے تمام ورثاء کو سلیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ

آپ کا حوصلہ اور جذبہ قابل رشک ہی نہیں قابل تقلید بھی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں آپ کے سچے جذبات کی وجہ سے قانون شکن کانپ رہے ہیں

جبکہ عوام کاپولیس پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔شہید ملازم حسین کے ورثاء اور لواحقین صرف آپ ہی نہیں ہیں

بلکہ ہر قانون پسند شہری اور پور امحکمہ پولیس شہید کا وارث اور اس کے لواحقین میں شامل ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ

حکومت نے شہید ملازم حسین کے لئے 50لاکھ روپے نقد،ایک کروڑ75لاکھ روپے کا گھر،

شہید کی عمر60سال ہونے تک پوری تنخواہ اور تمام الاؤنسز،شہید کے بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات ،

ایک بچے کو پولیس میں ملازمت دینے کا اعلان کیا،دونوں کمانڈنگ افسران نے کہاکہ شہید ملازم حسین کی کمی تو پورا محکمہ ہمیشہ محسوس کرے گا

لیکن شہید کے ورثاء خود کو اب اس کے بغیر نہ سمجھیں شہید کی بیوہ ہماری بہن جبکہ اس کے بچے ہمیں اپنے بچوں کی طرح عزیز رہیں گے،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ آپ مجھے ہمہ وقت میری موبائل نمبر پر فون کر یں آپ میرے لئے سب سے زیادہ وی وی آئی پی ہیں

اپ کے مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے میں پولیس کے ہر شہید کا فوکل پرسن بننا اپنے لئے باعث عزت سمجھتا ہوں،

کیوں کہ شہید ملازم حسین نے اپنی جان دے کر اپنے اور اپنے بچوں کا آج قربان کر کے ہمارے کل کو بچا لیا ہے ۔

دونوں کمانڈنگ افسران جب شہید ملازم حسین کے گھر سے رخصت ہونے لگے

تو وہ شہید کے بیٹوں کو ایک۔بار پھر گلے ملے بیٹیوں اور اہلیہ کی سر پر ہاتھ رکھااورشہید کی فیملی کو سلیوٹ کیا۔

%d bloggers like this: