اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی زیرصدارت سموگ کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے مختلف محکمہ جات کی کارکردگی بارے مکمل بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ سموگ سے بچاو¿ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

کسانوں کو فصلات کی باقیات جلانے سے روکا جائے اور اس سلسلے میں انہیں آگاہی فراہم کی جائے۔

بھٹوں پر زہریلا دھواں کے ا خراج کی روک تھام کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

ٹیمیں تشکیل دے کر سکولوں کے بچوں میں سموگ بارے آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے سموگ سے آگاہی کے لئے بینرز لگائیں

اور معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا جائے۔انہوں نے ٹریفک پولیس افسران کو ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے تاکہ

آنے والے دنوں میں سموگ سے بچاﺅ ممکن ہو سکے۔


جامپور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

تمام متعلقہ ادارے ڈینگی کی افزائش اور لاروا کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں۔

فالتو پانی کو کہیں بھی کھڑا نہ ہونے دیں ۔

یہ باتیں انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں اور تمام محکموں کے سربراہان اپنے اپنے دفاتر کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان نے بریفنگ دی۔


جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ” پنجاب روزگار اسکیم“ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔

بے روزگار نوجوان اور ہنر مند افراد اس اسکیم سے فائدہ حاصل کریں۔یہ باتیں انہوں نے ” پنجاب روزگار اسکیم“ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ اس اسکیم کے شرائط و ضوابط، اہلیت اورمعیار اس طرح سے ہے کہ

قرضے کی حد ایک لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک ہوگی۔

ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک شخصی ضمانت دی جائے گی ۔پانچ لاکھ روپے سے زیادہ رہن شدہ اثاثہ جات کی بنیاد پر حاصل کر سکیں گے۔

قرضہ کی مدت دو سال سے پانچ سال ہو گی۔چھ ماہ کی رعائتی مدت دی جائے گی۔

شرح سود شخصی ضمانت کے تحت لئے گئے قرضے کے لئے 4فیصد ہوگی جبکہ رہن شدہ اثاثہ جات کے تحت لئے گئے

قرضے کے لئے پانچ فیصد ہو گی۔منصوبے کی کل لاگت کا 20فیصد قرض خواہ کو لگانا ہو گا اور 80فیصد حکومت دے گی

جبکہ خواتین ،معذور اور خواجہ سراﺅں کے یہ تناسب 10:90کا ہو گا۔قرضے کے لئے درخواست آن لائن بھی دی جا سکتی ہے ۔

قرض خواہ کو rozgar.psic.punjab.gov.pkلنک سے درخواست جمع کرانی ہو گی۔2ہزار روپے پراسیسنگ فیس ناقابل واپسی ہو گی۔

%d bloggers like this: