اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کا دورہ کیا اور محکمہ زراعت کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جس ضلع اور ڈویژن میں ٹینڈوں کے ساتھ کپاس کی چھڑیوں کا سٹاک دیکھا گیا

خواہ وہ چار دیواری کے اندر ہی کیوں نہ ہو اس بار ے متعلقہ افسر سے بازپرس ہوگی۔ ہر افسر سے ٹینڈوں سے پاک کپاس کی چھڑیاں سٹاک کرنے کا سر ٹیفکیٹ لیا جائے گا

اور ایک انسپکشن ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔ جننگ فیکٹریوں، آئل ملوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو پابند کیا جائے کہ

وہ کپاس کے کچرے کی بروقت تلفی کوہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے فیلڈ وزٹ کے دوران کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وہ ملک و قوم اور اپنے مفاد کی خاطر کپاس کی صاف چنائی کرائیں اور چھڑیوں کو سبزٹینڈوں کے بغیر سٹور کریں۔

دھان کی پرالی کو سموگ کے خدشات کے پیش نظر آگ نہ لگائیں بلکہ اسے ڈسک وغیرہ چلا کر زمین میں دبا دیں

اور زمینی زرخیزی میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت ترجیحاً یکم نومبر سے 30نومبر تک مکمل کریں اور محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق تمام کاشتی امور سرانجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فیلڈ ٹیموں سے کپاس کی فصل کو

سفید مکھی کے حملہ سے پہنچنے والے نقصان بارے رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے۔ مکئی کی فصل پر حملہ آور ہونے والی سنڈی فال آرمی ورم کے

مکمل تدارک بارے بھی ہدایات دیں۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے مظفر گڑھ میں مفید کیڑوں کی افزائش کیلئے قائم بیالوجیکل لیبارٹری کا معائنہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہاڑی،مظفرگڑھ اور لیہ میں قائم بیالوجیکل لیبارٹریوں میں مفید کیڑوں کو پالنے کے عمل میں اضافہ کیا جائے۔

آئندہ کپاس کی فصل پر بیالوجیکل کنٹرول کیلئے ان تینوں اضلاع کی ہر تحصیل کی ایک ایک یونین کونسل میں کرائی سوپا اور ٹرائیکوگراما کارڈز کے

استعمال سے ضرر رساں کیڑوں کے کنٹرول کا تجربہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کرائی سوپا اور ٹرائیکوگراما کارڈز کی افادیت اور اہمیت کے پیش نظرانہیں نفع ونقصان کے بغیر کاشتکاروں کو فراہم کرنے بارے حکمت عملی مرتب کی

جائے۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے تحت زیتون کاپودا بھی لگایا۔ اس موقع پر شاہد حسین، صابر شہزاد، نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر شوکت علی عابد، عبدالحئی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان سمیع اللہ فاروق نے محافظ خانہ پر چھاپہ مارا اور کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کلرک کو معطل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد چانڈیہ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام رشوت طلب کرنے والے اہلکاروں کی نشاندھی کریں کرپٹ مافیا کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے شہدائے کربلا کے چہلم کے روٹس اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈاکٹر عابد محمود اوردیگر افسران ہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنر نے روٹس کی صفائی، محکموں کے کیمپس اوردیگر انتظامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے عملہ کو متحرک اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی.

ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی خان آفیسرز کلب کی بحالی کا جائزہ لیا. جوگنگ ٹریک، ٹینس کورٹ، لانز کی تیاری اور عمارتوں کی جلد فنشنگ کی ہدایت کی


 ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ امتحانات کے نگران عملہ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں.

خواہشمند افراد مخصوص پروفارما پر ادارہ کے سربراہان کے ذریعے 30اکتوبر تک سکریسی برانچ کو درخواست بھجوا سکتے ہیں.

مزید معلومات کیلئے acsbisedgk@gmail.com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے یہ بات کنٹرولر بورڈ کے مراسلہ میں کہی گئی ہے


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول اور تجدید کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول الیاس رضا کلاچی کے مراسلہ کے مطابق درخواستیں 26اکتوبر تک دفتر میں بھجوائی جاسکیں گی.

نئے لائسنس کیلئے تربیتی ورکشاپ 2 سے 16نومبر تک اور تجدید لائسنس اورایگریکلچر الائیڈ سائنسز اور فیلڈ اسسٹنٹ کی ڈگری رکھنے والے افراد کی

تین روزہ ٹریننگ 18سے 20نومبر تک ایگریکلچر ٹریننگ ہال ڈیرہ غازیخان میں ہو گی. مزید معلومات کیلئے زراعت آفس سے رجوع کیاجاسکتا ہے


ڈیرہ غازی خان

ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن ڈیر ہ غازیخان ریحانہ عنبرین سے

ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے ان کے آفس میں ملاقات کی.

معذور بچیوں کی تعلیم و تربیت او رکردار سازی کے حوالے سے بات چیت کی گئی. ڈی ای او نے کہاکہ

سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے علاوہ چاروں اضلاع میں ذہنی وجسمانی معذور بچوں کیلئے سنٹرز قائم ہیں

جہاں بچوں کو تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ہاسٹلز کی سہولت بھی فراہم ہے. سپیشل بچوں کو فوکس کر کے معاشرے کا فعال شہری بنایا جارہاہے


ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے کہا ہے کہ سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں اداروں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے.

لیبر آفیسر محمدصادق نے امجد فلور ملز جام پور روڈ، لیبر انسپکٹرز عدنان حیدر نقوی اور محمد طفیل کھوسہ نے دکانوں او رتجارتی اداروں کادورہ کیا.

کم سے کم اجرت، کارکنوں کے مسائل، چائلڈ لیبر، جبری مشقت کے قانون پر عملدرآمد، ڈینگی اورکورونا وائرس کی ایس او پیز کے حوالے سے جانچ پڑتال کی گئی


ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور سانحات سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیار رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکنا انسان کے بس کی بات نہیں ہے لیکن بہترین تیاری اور حکمت عملی سے ان کی شدت اور نقصانات میں کمی لائی جاسکتی ہے.

انہوں نے یہ بات
قدرتی آفات اور سانحات کی ٓگاہی کے دن کے موقع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کی ہدایت پر سیمینارز اور مختلف تعلیمی اداروں میں تقاریب کابھی انعقاد کیاگیا.

اس موقع پر پودے بھی لگا ئے گئے اور آگاہی کے لیے فرضی مشق کے ذریعے زخمیوں کو طبی امداد دینے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

بعدازں ٓگاہی واک کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر حسین میاں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ، ریسکیورز اور طلباء نے شرکت کی


ڈیرہ غازی خان

ریجنل ڈائریکٹرانٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق نے کہا ہے کہ چاروں اضلاع میں قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے

ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں. سرکاری محکموں میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی. درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریڈ کیے جائیں.

افسران زیر التواء انکوائریز جلد نمٹائیں. اشتہاریوں کی گرفتاری اور سائلین کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں ہو گی.

انہوں نے یہ بات ریجنل افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر میاں محمد بلال، مجاہد اقبال،

امیرتیمور، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کاشف رفیق، آصف نور، عبدالشکور، عبدالرحمن، عثمان تجمل، زاہد مبارک، اعجاز حیدر خان، ضیاء الرحمن، ظہیر احمد،

فیصل ندیم، پی ایس شمشیر گورمانی، ریڈر عارف بخاری،سرکل آفیسرز اظہر حسین، عبدالمجید اور دیگر موجو دتھے.

ریجنل ڈائریکٹر نے کہاکہ افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا فرائض کی انجام دہی میں سستی اور کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی


.ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں زراعت کی ترقی کا منصوبہ تیار کیا ہے

جس کے تحت سبسڈی پر گندم کے بیج فراہم کیے جائیں گے.

خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں.

انہوں نے بتایاکہ کاشتکار 15اکتوبر تک فیلڈ اسسٹنٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوہ سلیمان کے دفتر میں نو بجے صبح سے چار بجے تک جمع کرا سکتے ہیں

انہو ں نے کہاکہ سکروٹنی کے بعد اہل کاشتکاروں کی پہلی لسٹ 16اکتوبر کو جاری کی جائے گی اعتراضات کی سماعت 17اکتوبر سے 23اکتوبر تک

اور اہل درخواستوں کی قرعہ اندازی 24اکتوبر کو ہو گی. 25سے 31اکتوبر تک بیج فراہم کیے جائیں گے.

مہر عابد حسین نے کہاکہ حکومت پنجاب کے اس قدام کا مقصد تحصیل کوہ سلیمان میں کاشتکاری کو فروغ دینا ہے ساڑھے بارہ ایکڑ تک رقبہ کے مالک کو 90فیصد سبسڈی پر معیاری بیج دیئے جائیں گے.

انہوں نے کہاکہ کامیاب درخواست گزارکو پچاس کلو گرام کا کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ پانچ بیگز دیئے جائیں گے.

مزید معلومات کیلئے 064-9260143پر رابطہ کیاجا سکتا ہے۔.

%d bloggers like this: