مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

اس موقع پرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے اس سے قبل کہا تھا کہ کمپنی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے کرپٹوکرنسی ’بٹ کوائن‘ کے ذریعے وزیراعظم قومی راحت فنڈ میں عطیہ کرنے کو کہا گیا، تاہم بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔

نریندر مودی کے اس ہیک ہونے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 25 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔

ٹوئٹر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ‘ہم اس سرگرمی سے آگاہ ہیں اور اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ہم اس صورت حال کی  تیزی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔’

رواں برس جولائی میں ہیکرز نے امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ، مائیکرو سوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ٹیسلا کے مالکالون مسک سمیت درجنوں ہائی پروفائل شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کر لیے تھے۔

ہیکرز نے اکاؤنٹس ہیک کرنے کے بعد بٹ کوائن اکاؤنٹ میں رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

دیگر جو ہائی پروفائل اکاؤنٹس متاثر ہوئے تھے ان میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ایپل کے اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔

اس موقع پر ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے اس سے قبل کہا تھا کہ کمپنی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے سخت دن تھا اور ہمیں بہت ہی برا محسوس ہو رہا ہے۔

%d bloggers like this: