اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

منوج سنہا مقبوضہ جموں و کشمیر کا اگلا لیفٹیننٹ گورنر تعینات

صدارتی بیان کے مطابق صدر رام ناتھ نے گریش چندرا مرمو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے یونین منسٹر منوج سنہا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کا اگلا لیفٹیننٹ گورنر تعینات کردیا۔

صدارتی بیان کے مطابق صدر رام ناتھ نے گریش چندرا مرمو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے

جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر کے عہدے سے جے سی مرمو کا استعفی اور منوج سنہا کو ان کا جانشین مقرر کیے جانے کا قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے

جب جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت کو منسوخ کیے جانے کا ایک سال مکمل ہوا ہے۔

جے سی مرمو ایک بیورو کریٹ تھے۔ اور پچھلے نو ماہ کے دوران وہ مودی حکومت کے مطلوبہ ہدف کو حاصل نہیں کرسکے۔

منوج سنہا بی جے پی کے سینئر رہنماوں میں سے ایک ہیں۔

وہ مواصلات کے وزیر اور ریلوے کے نائب وزیرکے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

%d bloggers like this: