مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چھیانوے برس کی عمر میں گریجویشن مکمل

پیٹرنو نے تاریخ اور فلسفے کی ڈگری حاصل کر کے معمر ترین شاگرد کا اعزاز حاصل کرلیا

کمپیوٹر یا ٹیبلٹ کے بجائے ٹائپ رائٹر پر کام کرنے والے 96 سالہ اطالوی گوئی سیپے

پیٹرنو نے تاریخ اور فلسفے کی ڈگری حاصل کر کے معمر ترین شاگرد کا اعزاز حاصل کرلیا،

دوسری جنگِ عظیم کے فوجی اور سابق ریلوے ورکر نے یونیورسٹی آف پالرمو اٹلی سے96 برس کی عمر میں گریجویشن مکمل کر لی۔

سسلی میں پیدا ہونے والے گوئی سیپے، پڑھنے لکھنے سے شغف کے باوجود جوانی میں تعلیم حاصل نہ کرسکے

لیکن نوے برس کے ہوئے تو سوچا کہ اب پڑھ لینا چاہیے

اور پھر 96 برس کی عمر میں بالآ خر گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہو گئے۔

%d bloggers like this: