مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کورونا وائرس سےاموات کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 443 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 76 ہزار 759 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 74 لاکھ 76 ہزار ایک سو 5 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 9 لاکھ 39 ہزار 473 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 34 ہزار 985 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 285 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 26 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 91 ہزار 377 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے اور 35 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 34 ہزار 499 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 802 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 812 ہو گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 82  ہزار 169 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 21 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ 16 ہزار 179 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 46 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 377 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 443 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 999 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 2 ہزار 301 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

%d bloggers like this: