مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سشانت سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی

انہوں نے خود کشی سے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے خود کشی کے معاملے پر گفتگو کی تھی۔

ممبئی : سشانت سنگھ کے بعد ایک اور نوجوان بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مراٹھی فلموں میں کام کرنے والے اداکار بھاکرے نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے خود کشی کرنے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی جانب سے خود کشی کیے جانے کے بعد اب ایک اور نوجوان بھارتی اداکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارتی اداکار بھاکرے نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ خود کشی کرنے والے اداکار مراٹھی فلموں کے مشہور ہیرو کے طور پر مانے جاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خود کشی کرنے والے اداکار بھاکرے کی اہلیہ بھی مراٹھی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والے اداکار روز سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

انہوں نے خود کشی سے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے خود کشی کے معاملے پر گفتگو کی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس اداکار کی جانب سے خود کشی کیے جانے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

%d bloggers like this: