اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی پریس کلب میں رینجرز اہلکاروں کے داخلے پر صحافیوں کا احتجاج

کراچی پریس کلب کی انتظامیہ نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے  کہاہے کہ رینجرز کا یہ اقدام  پریس کلب کا تقدس پامال کرنے کے مترادف ہے۔

کراچی پریس کلب میں رینجرز کے اہلکار داخل ہو گئے اور کچھ دیر تلاشی کے بعد واپس چلے گئے۔

کراچی پریس کلب کی انتظامیہ نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے  کہاہے کہ رینجرز کا یہ اقدام  پریس کلب کا تقدس پامال کرنے کے مترادف ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کی صبح گیارہ بجے کے قریب چار موبائیلوں میں سوار رینجرز اہلکار گیٹ کے اندر داخل ہوئے اور عمارت کے گرد چکر لگایا اور تصاویر بنائیں، بعض صحافیوں نے اہلکاروں کی تصاویر بنانے کی کوشش کی تو انھیں سختی سے روک دیا گیا۔

اس واقع پر کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے ایک اعلامیہ جاری کیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امن و امان اور تحفظ کے معاملات خاص اہمیت کے حامل ہیں لیکن اس کو بنیاد بنا کر پریس کلب کے احاطے میں گھس آنا تشویش کا باعث ہے اور اس پر صحافی برادری احتجاج کرتی ہے۔

اس بارے میں رینجرز ترجمان سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان کا موقف سامنے نہیں آسکا۔

%d bloggers like this: