اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائی کورٹ نے چینل 24 نیوز کی نشریات بحال کر نے کا حکم دے دیا

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 8جولائی کو میٹنگ منٹس پیش کیے جائیں، عدالت اس کا فیصلہ کرے گی۔

لاہور ہائی کورٹ نے چینل 24 نیوز کی نشریات بحال کر نے کا حکم دیتے ہوئے چینل بند کرنے کا پیمرا کا حکم نامہ معطل کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی درخواست پر 24 نیوز کا لائسنس بحال کردیا،پیمرا کی طرف سے عدالت کو بتایا گیاکہ چینل کی بندش کا حکم مجاز اتھارٹی نے جاری کیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا مجاز اتھارٹی عدالت سے بالا ہے؟ عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے ۔

عدالت نےسماعت کے دوران پیمرا کی حکم امتناعی جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی، سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے سید مصطفیٰ نقوی اور سید مرتضیٰ نقوی پیش ہوئے۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ ، ممبر پاکستان بار احسن بھون اور سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان بھی عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 8جولائی کو میٹنگ منٹس پیش کیے جائیں، عدالت اس کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی

%d bloggers like this: