مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ

عثمان بزدار نے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز بھی طلب کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دینے کے لیے آج ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس طلب کیا گیا ہے

لاہور: پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کی بندش سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا اور مجبوری کے باعث عوام مہنگے داموں کی پرائیویٹ گاڑیاں استمعال کر رہے ہیں لہٰذا ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کے لیے اجازت ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز کھولنے کی منظوری دے دی۔

سردار عثمان بزدار نے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز بھی طلب کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دینے کے لیے آج ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس کے بعد پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق شہر کے اندر اور ایک سے دوسرے شہر کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائےگی

%d bloggers like this: