مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی وبا سے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں

ہر سال دنیا بھر میں مسلمان بے صبری سے رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کا انتظار کرتے ہیں

کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جہاں ہر قسم کے اقتصادی اور سماجی شعبوں پر اپنا گہرا سایہ ڈالا ہے وہیں دنیا بھر میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں،، دنیا بھر میں مسلمان لاک ڈاؤن میں رمضان کیسے گزار رہے ہیں

ہر سال دنیا بھر میں مسلمان بے صبری سے رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کا انتظار کرتے ہیں
تاہم اس بار کورونا وائرس نے بابرکت مہینے کی سرگرمیوں کے انداز ہی بدل ڈالے

سی این این کی رپورٹ کے مطابق مہلک وبا کے باعث مکہ مدینہ اور مقبوضہ بیت المقدس بند ہیں
جبکہ دنیا بھر میں رمضان کے مہینے میں ایک ساتھ افطار کرنا، مساجد میں تراویح پڑھنے جیسے معمول کو بھی عالمی وبا کے باعث روکنا پڑا

سی این این کے رپورٹر سیم کیلی کے مطابق کورونا وائرس نے رمضان کی تمام روایات کو ہی بدل ڈالا جو ایک خوفناک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے

پاکستان، عراق، پرتگال، تیونس، اردن، متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک میں لوگ اپنے پیاروں سے دور روزے رکھ رہے ہیں

اردن کی عالیہ کا کہنا ہے کہ اس بار رمضان مختلف انداز میں آیا وہ اپنی فیملی کے ساتھ کوارنٹائن میں ہیں تاہم ویڈیو کال کے زریعے وہ اپنے پیاروں کے ساتھ کانٹیکٹ میں ہیں

محمد محرابی کہتے ہیں کہ 2020 کا یہ رمضان سب کے لیے مختلف ثابت ہوا وہ اپنی فیملی سے دور گھر میں بند ہیں اور یہ ایک برا احساس ہے

قاہرہ میں رمضان سے منسوب روایتی لالٹین کا کاروبار بھی کورونا کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے
پرتگال کے قاسم کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ عالمی وبا جلد ختم ہو اور رمضان کی پرانی رونقیں بحال ہوں

پاکستان میں بھی عالمی وبا کی وجہ سے تمام سرگرمیاں متاثر ہیں لوگ گھروں میں کی سحری افطاری کا اہتمام کررہے ہیں

تاہم تمام مسلمانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی دنیا اس وبا سے چھٹکارا پا لے گی اور وہ اگلے رمضان میں دوبارہ سے رشتہ داروں کے ساتھ افطاری کریں گے اور رمضان کو اسی پرانے جوش و جذبے سے منائیں گے۔

%d bloggers like this: