مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈاکٹرز نے لاک ڈاون میں نرمی کو مسترد کر دیا

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور میں پریس کانفرنس کی گئی

ڈاکٹرز نے لاک ڈائون میں نرمی کو مسترد کر دیا،، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی تک لاک ڈاون جاری رکھا جائے۔۔

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور میں پریس کانفرنس کی گئی،،

جس میں پی ایم اے اور وائے ڈی اے سمیت ڈاکٹرز کی دیگر تنظیموں کے عہدیدار بھی موجود تھے،،

صدر پیما ڈاکٹر ممدو افضل میاں نے کہا کہ قرنطینہ کیلئے مختص سنٹرز میں مریضوں کو سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا ہے،

میکنزم نہ ہونے سے عام آدمی کو مشکلات درپیش ہیں،،

صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور پروفیسر محمد اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ

ڈاکٹرز کی تمام تنظیمیں لاک ڈائون میں نرمی کو مسترد کرتی ہیں،

حکومت لاک ڈائون کو اس وقت تک جاری رکھے جب تک کورونا وائرس کے کیسز کم نہیں ہوتے۔۔۔

%d bloggers like this: