مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سچ بھی کبھی جھوٹ تھا۔۔۔ اشفاق نمیر

چونکہ لوگوں میں تحقیق کرنے اور سچ جاننے کی جستجو نہیں ہوتی اس لیے عوام ان باتوں اور جملوں میں مگن رہتے ہیں

ایک مشہور قول ہے کہ اگر جھوٹ ایک بار بولا جاۓ تو وہ جھوٹ ہی رہتا ہے لیکن اگر اس جھوٹ کو بار بار بولا جاۓ تو وہ سچ کا روپ دھار لیتا ہے ہٹلر اپنی سوانح عمری میں لکھتا ہے کہ جھوٹ کو سچ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مخصوص نکات پر زور دیا جاۓ اور ان نکات کو بار بار دہرایا جاۓ ۔
وہ جملے اور باتیں بار بار دہرائی جاتی ہیں جن باتوں کو عوام میں پھیلانا ہو تاکہ عوام ان کو سچ ماننے لگیں عوام ان باتوں اور جملوں کو زندگی بھر سنتے رہتے ہیں اور ان باتوں کو دہراتے رہتے ہیں چنانچہ یہ جملے محض جملے نہیں رہتے بلکہ ایک زندہ حقیقت بن جاتے ہیں اور آنے والی نسلیں ان جملوں کو سچ ماننے لگتی ہے۔
چونکہ لوگوں میں تحقیق کرنے اور سچ جاننے کی جستجو نہیں ہوتی اس لیے عوام ان باتوں اور جملوں میں مگن رہتے ہیں اور اپنی اپنی زندگیاں گزار کے وہ یہ جھوٹ اگلی نسل کے حوالے کر جاتے ہیں ۔
بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ان بنانیوں پر تنقیدی نظر ڈالتے ہیں اور ان بنانیوں کی تحقیق کرتے ہیں اور وہ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان بنانیوں میں سچائی کا مادہ کتنا ہے یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو پرانے خیالات اور جھوٹی روایات کی نفی کرتے ہیں اور عوام کو نئی اور سچائی کی راہ دکھاتے ہیں ۔

%d bloggers like this: