اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک کی تینوں بندرگاہوں پر تاجروں کی مشکلات

تینوں بندگاہوں پر چوبیس گھنٹے کنٹینرز کی نقل و حمل کا جاری رہنے والا کام مکمل طور پر ٹھپ ہوکررہ گیا ہے

ملک کی تینوں بندرگاہوں پر تاجروں کی مشکلات

ملک کی تینوں بندرگاہوں پر ایف بی آر کے اعلان کے باوجود کینٹینرز کے کرائیوں اور ٹیکسز کی چھوٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے۔ جس کے باعث صنعت کاروں اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کرونا نے نظام زندگی ہی معطل کردیا،،، ملک کی تینوں بندگاہوں پر چوبیس گھنٹے کنٹینرز کی نقل و حمل کا جاری رہنے والا کام مکمل طور پر ٹھپ ہوکررہ گیا ہے۔ جس کے باعث امپورٹرز اور ایکسپورٹرزکا مال پورٹ پر ہی رکا ہوا ہے۔

ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ایف بی آر۔۔ کسٹم اور وفاقی حکومت نے15 روز کے ڈیمریج معاف کردئیے لیکن شپنگ کمپنیوں نے ان احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔

موجودہ صورتحال کے باعث ٹیکسٹائل کا شعبہ بھی برے طریقے سے متاثر ہے، خام مال اور دیگر سامان کینٹینرز میں پھنسا ہوا ہے لیکن تحریری ہدایات نہ ملنے پر ڈیمریج بڑھ رہے ہیں۔

امین یوسف۔۔ چئیرمین پاکستان کمیمکل ڈائزمرچنٹ ایسوسی ایشن
ارشد جمال۔۔ چئیرمین آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ

مقررہ وقت گزرنےکےبعد ٹرمینلزاورپورٹ انتظامیہ 150 ڈالرکے حساب سے فی کنٹینرڈیمریج چارج کرتی ہیں۔۔ جسکا براہ راست اثرعوام کوبرداشت کرنا پڑتا ہے۔

شپنگ کمپنیوں کےرہنماؤں سے اس بارے میں مؤقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انھوں نےمؤقف دینے سےانکارکردیا۔

%d bloggers like this: