اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک انٹرنیشنل کرونا وائرس کی آگاہی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا

فیس بک انٹرنیشنل کے اس تعاون سے پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ ظفر مرزا۔

اسلام آباد: ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نےفیس بک انٹرنیشنل کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کی۔ وفد میں نمائندہ برائے گورنمنٹ اینڈ پبلک ایڈوکیسی جولن ذو اور صارم عزیز شامل تھے۔

ملاقات میں کرونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وفد نے کرونا وائرس کے سلسلےمیں آگاہی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ فیس بک انٹرنیشنل کے اس تعاون سے پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ اور پاکستان میں تقریباَ 41 ملین سے زیادہ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

جولن زو نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔

%d bloggers like this: