مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی جھڑی، پہاڑی علاقوں میں برف کے گالے گررہے ہیں

شانگلہ اور وادی نیلم میں برف باری چوتھے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ وادی لیپا اور سوات میں بھی ہرسو برف کی چاندی بکھر گئی

اسلام آباد،

راولپنڈی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں بارش کی جھڑی، پہاڑی علاقوں میں برف کے گالے گررہے ہیں۔ گلیات،

شانگلہ اور وادی نیلم میں برف باری چوتھے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ وادی لیپا اور سوات میں بھی ہرسو برف کی چاندی بکھر گئی۔

ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برفباری ہورہی ہے۔ ایوبیہ اور نتھیا گلی میں دو فٹ تک برف پڑگئی۔

بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔ کراچی میں موسم سرد ہے، بارش کا امکان نہیں۔

کہیں بادل اور بارش تو کہیں برف کے گالے۔ملکہ کوہسار نے سفید چادر اوڑھ لی۔

مری میں برفباری اور بارش وقفے وقفے سے ہورہی ہے۔ گلیات اور شانگلہ میں برفباری کا سلسلہ چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔

ایوبیہ اور نتھیا گلی میں دو فٹ تک برف پڑگئی۔ وادی نیلم، وادی لیپہ اور جہلم ویلی سمیت پہاڑی علاقوں میں برف کے گالے بکھرگئے۔

مین مری ایبٹ آباد روڈ سمیت رابطہ سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم سرد ہے۔ خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی بادل برس پڑے۔

بلوچستان میں ژوب، موسیٰ خیل اور لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پوٹھوہار اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔

%d bloggers like this: