اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت

عدالت کے روبرو پیمرا کے لیگل ایڈوائزر طاہر تاڑر نے تحریری جواب داخل کر دیا۔۔

لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش کیخلاف درخواست پر پیمرا نے جواب جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پیمرا شوشل میڈیا کو ریگولیٹ نہیں کرتا ،،،، عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے

مسٹر جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل ندیم سرور کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔۔۔ عدالت کے روبرو پیمرا کے لیگل ایڈوائزر طاہر تاڑر نے تحریری جواب داخل کر دیا۔۔

جس میں موقف اختیار کیا کہ الیکٹرانک میڈیا پر قابل اعتراض مواد چلا ہو تو درخواستگزار کونسل اف کمپلینٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔۔درخواست قابل سماعت نہیں ہے اسکو مسترد کیا جائے۔۔۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی ،،، عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ٹی اے کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بڑھ رہا ہے

جبکہ حکومت کیجانب سے نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے اقدامات نہیں کیے گئے۔

%d bloggers like this: