اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین پاکستان میں ٹڈیوں سے نمٹنے کے لیے ایک لاکھ بطخیں بھیجے گا

ایک زرعی ماہر کے مطابق ایک بطخ دن میں اوسط 200 ٹدیاں چٹ کر جاتی ہے اور اسے کیڑے مار دوا سے کہیں زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے،،

پاکستان میں فصلیں کھانے والی ٹڈیاں خبردار، چین پاکستان میں ٹڈیوں سے نمٹنے کے لیے ایک لاکھ بطخیں بھیجے گا ،،بطخوں کی یہ ٹیم روزانہ2 کروڑٹڈیاں ہڑپ کرسکتی ہے۔۔

 پاکستان اور چین نے ٹڈی دل سے مل کر نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے،،،چین پاکستان  کو ایک لاکھ بطخیں فراہم گا ،، جو فصلوں کا ستیاناس کرنے والی ٹڈیوں کا شکار کریں گی،، ٹدی بطخ کی مرغوب غذا ہے،، جسے بطخ مزے لے کر کھاتی ہے،، جہاں مرغیاں دن میں 70 ٹڈیاں ہی کھا پاتی ہیں بطخوں کی خوراک ان سے تین گنا زیادہ ہے،،

ایک زرعی ماہر کے مطابق ایک بطخ دن میں اوسط 200 ٹدیاں چٹ کر جاتی ہے اور اسے کیڑے مار دوا سے کہیں زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے،،

پاکستان نے رواں ماہ کے آغاز میں ٹڈی دل کے حملے کے حوالے سے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملک میں ٹڈی دل کا دو دہائیوں میں ہونے والا بدترین حملہ ہے۔

چینی حکومت نے رواں ہفتے اعلان کیا ہے کہ وہ ماہرین کی ایک ٹیم پاکستان بھیجے گی جو ٹڈی دل کے خاتمے کا پروگرام بنائے گی۔

چین سنہ 2000 میں بطخوں کے زریعے ٹڈیوں سے نمٹنے کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے۔

%d bloggers like this: