اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1772ہوگئی

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن بیجنگ کی ایک ٹیم آج ہی وہان پہنچ چکی ہے۔ پاکستانی طالب علموں کے والدین کے ساتھ بدھ کو اجلاس بلایا ہے۔

چین میں کرونا وائرس سے مزید ایک سو چھ افراد ہلاک ہوگئے،جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سترہ سو بہترہوگئی، فرانس میں بھی وائرس سے متاثرہ شخص چل بسا۔ ستر ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

چین میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں ، ایک سو چھ مزید ہلاکتوں کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد سترہ سو بہترتک جا پہنچی ہے۔

جان لیوا وائرس نے دوسرے ملکوں کو بھی متاثرکرنے شروع کردیا۔ فرانس میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص ہلاک ہوگیا۔

چینی کھلاڑی آسٹریلیا میں ہونے والی ورلڈ جمانسٹک چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئے،

ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس پر بھی خطرات منڈلانے لگے، دفتر خارجہ نے ووہاں میں پھنسے طلبہ کے والدین کی سہولت کے لیے ہاٹ لائن قائم کردی ہے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہاہے کہ چین نے صرف پاکستان کو اپنی ایک ٹیم ووہان بھیجنے کی اجازت دی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن بیجنگ کی ایک ٹیم آج ہی وہان پہنچ چکی ہے۔ پاکستانی طالب علموں کے والدین کے ساتھ بدھ کو اجلاس بلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ملکوں نے اپنے شہری چائنہ سے نکالے انہوں نے ورلڈ ہیلتھ ایڈوائزی کی خلاف ورزی کی۔ 

%d bloggers like this: