اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین میں جان لیوا کرونا وائرس مزید ایک سو بیس جانیں نگل گیا

کرونا وائرس کے باعث ورلڈ اتھلیٹکس اِن ڈور چیمپین شپ بھی ملتوی کردی گئی،، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپین شپ 13 سے 15 مارچ کو چین کے شہر نانجنگ میں ہونا تھی۔

چین میں جان لیوا کرونا وائرس مزید ایک سو بیس جانیں نگل گیا، چینی وزارت صحت کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعدادچودہ سو نواسی ہو گئی ہے،، تریسٹھ ہزار نو سو بائیس افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے

کرونا وائرس سے روزانہ ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد نے چین میں خوف و ہراس میں اضافہ کر دیا، جان لیوا وائرس چوبیس گھنٹے میں 120 جانیں لے گیا، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1489 ہو گئی ہے،،،،

وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں ناکامی اور صحت کی مناسب سہولیات کے فقدان پر کمیونسٹ پارٹی کی صوبائی قیادت بھی زیر عتاب آ گئی، صوبہ ہوبے میں کمیونسٹ پارٹی کے صوبائی صدر اور ووہان شہر کے پارٹی صدر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا،،،،

کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں روبوٹس کا استعمال بڑھ گیا،، جیانگ شنگ میں ہوٹل انتظامیہ نے اپنے کسٹمرز کو کھانا پیش کرنے کیلئے روبوٹس کا استعمال شروع کردیا،، ووہان میں بھی خود کار ڈیلیوری روبوٹس کے ذریعے سامان کی ترسیل جاری ہے۔

کرونا وائرس کے باعث ورلڈ اتھلیٹکس اِن ڈور چیمپین شپ بھی ملتوی کردی گئی،، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپین شپ 13 سے 15 مارچ کو چین کے شہر نانجنگ میں ہونا تھی۔

%d bloggers like this: