اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 724ہوگئی

چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری شروع کر دی۔ اس ضمن میں مختلف قسم کے تجربات بھی کئے گئے ہیں

چین میں جان لیوا کرونا وائرس مزید87جانیں نگل گیا۔ چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 724 ہو گئی، چونتیس ہزار598 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ2 ہزار 52 افراد صحت یاب ہوئے، ترکی نے چین سے لائیو سٹاک کی درآمد روک دی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائرس پر قابو پانے کے لیے چینی کوششوں پر اظہار اطمینان کیا۔ چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری شروع کر دی۔ مختلف تجربات بھی کئے گئے ہیں

چین میں کرونا وائرس سے انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ تھم نہ سکا

Centers for Disease Control and Prevention

کی جانب سے ایک ماہ قبل چین کو ماہرین کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی گئی تھی تا کہ وہ وائرس کا مشاہدہ اور مدد فراہم کر سکیں

لیکن چین نے کوئی جواب نہ دیا،، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی پیشکش کا بھی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائنزیشن کے مطابق ماسک ، گاؤن ، دستانے اور دیگر حفاظتی اشیا کے مطالبے

میں 100 گنا اضافہ ہوا ہے ،، جس کے بعد ان کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں

سنگاپور میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے تعداد 33 تک پہنچ گئی

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے  چین اور دیگر متاثرہ ممالک کو تیزی سے پھیلتے

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 100 ملین ڈالر کی پیش کش کی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چین کے ہم منصب سے رابطہ کیا، چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین وائرس کے پھیلاو

کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے،، امریکی صدر نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چینی کوششوں پر

اطمینان کا اظہار  کیا،، چین میں کروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کو مختلف اشیاء کی فراہمی کے لیے ایک خصوصی ڈلیوری روبوٹ بنایا گیا ہے

ترکی  نے چین سے لائیو اسٹاک کی برآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی،ترک وزارت صحت

کے مطابق چین سے واپس آنے والے 61ترک شہریوں میں کروناوائرس کی تشخیص ہوئی، ترکی

میں کام کرنے والے تمام چینی شہریوں کو بھی تا حکم ثانی  رخصت دی گئی   ہے  

%d bloggers like this: