مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے

طالبان کےساتھ امن مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ امریکی افواج کے انخلا کا بھی اعلان کر دیا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا کےساتھ دوبارہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے،

انیس گھنٹے کے دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ امن مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ طالبان بھی جنگ بندی معاہدہ چاہتے ہیں اور اب وہ بھی سمجھتے ہیں کہ مسئلہ اسی طرح حل ہوگا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ترجمان طالبان کے مطابق اگرامن مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے تووہی سےہوں گے

جہاں رک گئے تھے دوسری جانب صدر ٹرمپ نے امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہزار سے کم کرکے 8600 کرنے کا منصوبہ ہے۔

امریکی صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی اور امریکی فوجیوں کے ساتھ ڈنر بھی کیا۔

%d bloggers like this: